شادی کرنے والوں کے لئے نقد انعام کا اعلان
Web Desk
19 November 2025
شادی ایک نئی زندگی کا آغاز ہوتا ہے، مگر کچھ ممالک میں نوجوان بڑھتی مہنگائی اور ذمہ داریوں کی وجہ سے اس سے کتراتے ہیں۔
نوجوان جوڑوں کے شادی نہ کرنے کے باعث چند سال قبل تک ایک فیملی اور ایک بچے کی پالیسی پر عمل کرنے والے ملک چین میں اب حکومت ایک سے زائد بچے پیدا کرنے والے شادی شدہ جوڑوں کیلئے مراعات کا اعلان کر رہی ہے۔چین کے مشرقی شہر ننگبو میں حکومت نے نوجوان جوڑوں کو شادی پر راغب کرنے کے لئے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہ جوڑے جو رواں ماہ نومبر سے 31 دسمبر کے درمیان اپنی شادی رجسٹر کروائیں گے، انہیں حکومت کی جانب سے شادی کے اخراجات کیلئے نقد واؤچر دیئے جائیں گے۔ننگبو کے محکمہ شہری امور نے اکتوبر کے آخر میں اپنے باضابطہ وی چیٹ پر کہا کہ نوبیاہتا افراد شادی کے اخراجات کے لئے آٹھ واؤچر حاصل کر سکتے ہیں جن کی کل مالیت 1,000 یوآن (تقریباً 40 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ واؤچرز کو شادی کی فوٹو گرافی، تقریبات اور جشن، ہوٹل کی رہائش، خوردہ خریداری اور شادی سے متعلق دیگر معاملات سمیت مختلف امور پر خرچ کیا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پیرو: قدیم اہرام کے قریب سے قدیم انسان کا ڈھانچہ دریافت
25 August 2026
پولینڈ: جعلی پیزا آرڈر دیکر کمپنیوں کو مالی نقصان پہنچانے والا نوجوان گرفتار
25 August 2026
جرمنی: 65 ویں فنگر ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد، 150 افراد کی شرکت
25 August 2026
خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں
24 August 2026
اپنی شادی کی تقریب روک کر ڈاکٹر کی کیٹرنگ ورکر کو طبی امداد دینے کی ویڈیو وائرل
24 August 2026
کینسر میں مبتلا سانپ کا انسانوں والی جدید تکنیک سے علاج، دنیا کا پہلا کیس
23 August 2026
جڑواں بھائیوں کی جڑواں بہنوں سے شادی، رسومات جڑواں پادریوں نے ادا کیں
23 August 2026
پارسل کے نام پر واٹس ایپ ہیک کرنے والا نیا گروہ سرگرم
22 August 2026