اینڈی فلاور نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے معذرت کرلی
Web Desk
18 July 2026
زمبابوے سے تعلق رکھنے والے نامور کوچ اینڈی فلاور نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے سے معذرت کرتے ہوئے خود کو اس ریس سے باہر کر لیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس وقت دنیا بھر کی مختلف لیگز، بشمول بھارتی لیگ اور دی ہنڈرڈ میں لندن سپرٹ کی کوچنگ کر رہے ہیں اور اپنے موجودہ کام سے انتہائی خوش اور مطمئن ہیں۔ انہوں نے ماضی میں انگلینڈ ٹیم کے ساتھ گزرے وقت کو بہترین قرار دیا تاہم یہ بھی کہا کہ وہ ایک ہی وقت میں مختلف لیگز اور انگلینڈ جیسے بڑے انٹرنیشنل فارمیٹ کی کوچنگ بیک وقت نہیں کر سکتے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد، آئندہ ایشز سیریز کو مدنظر رکھتے ہوئے برینڈن میک کولم کو ریڈ بال (ٹیسٹ) ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے سبکدوش کر دیا تھا، جس کے بعد اب بورڈ نئے ہیڈ کوچ کی تلاش میں ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک سر کرنے کے بعد جاں بحق
21 August 2026
ہمیں نڈر کرکٹ کھیلنے کا پیغام دیا گیا ہے: گل فیروزہ ، شوال ذوالفقار
21 August 2026
ایف آئی وی بی بوائز انڈر 17 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کی چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست
21 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط، پاکستان پر 195 رنز کی برتری حاصل
21 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ، پاکستان کے شاہ زیب خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
20 August 2026
آئی سی سی نے قذافی سٹیڈیم کے ڈی میرٹ پوائنٹس ختم کردیے
20 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے
20 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی
19 August 2026