LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ: پمز کے ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کیے سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر و دفاتر پر چھاپوں اور ہراسانی کی پاکستان بار کونسل کے 8 اراکین کی شدید مذمت سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 21 افراد ہلاک کسی بھی دورے کے دوران مارکیٹیں اور کاروبار بند نہ کئے جائیں، مریم نواز کی حکام کو ہدایت امریکی انتخابات کے نتائج نے امریکا کو تاریخ میں کئی قدم پیچھے دھکیل دیا: ٹرمپ مصر میں مسافر ٹرین حادثہ، متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 64 افراد زخمی غزہ میں بارشوں سے 70 ہزار خیمے زیر آب، ساڑھے 3 لاکھ بے گھر افراد متاثر ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت

حکومت کا انوکھا منصوبہ، والدین کو تیسرے اور چوتھے بچے کی پیدائش پر نقد انعام ملے گا

Web Desk

18 May 2026

بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کی حکومت نے آبادی کی گرتی ہوئی شرح (Declining Birth Rate) پر قابو پانے اور نوجوان افرادی قوت کو برقرار رکھنے کے لیے ایک انتہائی غیر معمولی اور منفرد پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست میں اب جوڑے جتنے زیادہ بچے پیدا کریں گے، انہیں اسی حساب سے بھاری مالی انعامات دیے جائیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش این چندرابابو نائیڈو نے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ریاست میں آبادی کی کم ہوتی ہوئی شرح پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ اب ایک سنجیدہ بحران بنتا جا رہا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے روایتی خاندانی منصوبہ بندی کے بجائے زیادہ بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے خاندانوں کو درج ذیل مالی مراعات دی جائیں گی:

تیسرے بچے کی پیدائش پر: والدین کو 30 ہزار بھارتی روپے بطور انعام ملیں گے چوتھے بچے کی پیدائش پر: یہ رقم بڑھا کر 40 ہزار بھارتی روپے کر دی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت آئندہ ایک ماہ کے اندر اس پالیسی کا باقاعدہ فریم ورک اور مکمل تفصیلات جاری کر دے گی تاکہ عوام اس اسکیم سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آندھرا پردیش حکومت صرف دوسرے بچے کی پیدائش پر 25 ہزار روپے دینے کی تجویز پر غور کر رہی تھی، تاہم بعد میں ریاستی وزیر صحت ستیا کمار یادو نے اس بات کی تصدیق کی کہ حکومت نے اسکیم کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے اب اسے تیسرے اور چوتھے بچے کی ولادت تک بڑھانے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔