LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان

بھارت میں نشئی ٹاور پر چڑھ گیا، دلچسپ فرمائش کرڈالی

Web Desk

19 May 2026

حیدرآباد: بھارت میں ایک سرپھرے اور نشے کے عادی نوجوان نے ہائی وولٹیج ڈراما کرتے ہوئے موبائل فون کے ٹاور پر چڑھ کر ایسی انوکھی فرمائش کر ڈالی جس نے پولیس اور مقامی انتظامیہ کو گھنٹوں چکرائے رکھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے ضلع ‘پرکاسم’ میں پیش آیا، جہاں ‘ہنومانتھو’ نامی ایک مقامی نوجوان اچانک بستی میں نصب موبائل ٹاور کی بلندی پر جا بیٹھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہنومانتھو نے ٹاور کی انتہائی اونچائی پر چڑھنے کے بعد نیچے موجود لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے زور زور سے چیخ و پکار شروع کر دی، جس کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے ٹاور کے گرد سینکڑوں مقامی لوگوں کا ہجوم جمع ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، جب لوگوں نے اس سے اوپر چڑھنے کی وجہ پوچھی تو اس نے سب کو حیران کرتے ہوئے نشے کی ڈیمانڈ کر دی۔ نوجوان نے اوپر سے چلّاتے ہوئے دھمکی دی کہ “اگر مجھے فوراً گانجے (چرس/منشیات) کا ایک پیکٹ نہ لا کر دیا گیا، تو میں یہاں سے زمین پر کود جاؤں گا اور اپنی جان دے دوں گا”۔

وہاں موجود لوگوں اور تماشائیوں نے اسے نیچے آنے کے لیے بار بار کہا، لیکن وہ ہر بار صاف انکار کرتا رہا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فورس اور ریسکیو اداروں کی ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ ریسکیو اہلکاروں اور پولیس نے کافی دیر تک نوجوان کو نیچے آنے پر راضی کرنے کی کوششیں کیں اور گھنٹوں کی سخت محنت و تگ و دو کے بعد بالآخر پولیس نوجوان کو ٹاور سے باحفاظت نیچے اتارنے میں کامیاب ہو گئی۔

ٹاور سے اتارنے کے فوری بعد پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے کر طبی معائنے اور نفسیاتی علاج کے لیے قریبی سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا۔ مقامی حکام کی جانب سے ابتدائی طور پر یہ شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یا تو مذکورہ نوجوان شدید قسم کی جذباتی و ذہنی پریشانی کا شکار ہے یا پھر وہ منشیات کی شدید لت (شدید طلب) کے باعث ہوش و حواس کھو بیٹھا تھا۔