جرمنی میں تعمیراتی کام کے دوران 2 ہزار سال پرانا اہم رومی مقام دریافت
Web Desk
25 February 2026
جرمنی میں تعمیراتی کام کے دوران مزدوروں نے اتفاقی طور پر ایک انتہائی اہم تاریخی مقام دریافت کر لیا ہے، جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تقریباً 2 ہزار سال پرانا رومی دور کا ورثہ ہے۔ یہ دریافت کولون (Cologne) شہر میں ‘ایل وی آر یہودی میوزیم’ کی تعمیر کے دوران اس وقت ہوئی جب کھدائی کے دوران قدیم عمارت کے آثار برآمد ہوئے۔
کھدائی کے دوران ایک قدیم نجی قربان گاہ ملی ہے جو اس دور کی مذہبی روایات کی عکاسی کرتی ہے۔
ماہرینِ آثارِ قدیمہ کے مطابق یہ اس دریافت کا سب سے پرانا حصہ ہے، جس کا درمیانی حصہ ابھی تک محفوظ ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ زینہ ‘پریٹوریم’ (رومی گورنر کی سرکاری رہائش گاہ) کو دریائے رائن سے ملاتا تھا۔
یہاں ایک وسیع و عریض عمارت کی بنیادیں بھی ملی ہیں، جو اس دور کے جدید طرزِ تعمیر کا ثبوت ہیں۔
آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ یہ مقام پہلی صدی عیسوی میں رومی دورِ اقتدار کے دوران آباد تھا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس دریافت سے قدیم جرمنی میں رومیوں کے طرزِ زندگی اور ان کے انتظامی ڈھانچے کو سمجھنے میں مزید مدد ملے گی۔ فی الحال اس مقام پر مزید سائنسی تحقیق جاری ہے تاکہ زینے کے دونوں سروں اور عمارت کی اصل نوعیت کا حتمی تعین کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کی ’ساؤتھ انڈین شادی‘، اے آئی ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا
6 August 2026
برطانیہ: 97 سالہ خاتون نے وِنگ واکنگ کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا
6 August 2026
شادی کرنے والی خواتین کو سونے کا سکہ اور ریشم کی ساڑھی تحفے میں دینے کا اعلان
6 August 2026
دبئی کے مشہور ہیومنائڈ روبوٹ ’بو سنیدہ‘ نے’موزہ‘ نامی روبوٹ سے شادی کر لی
5 August 2026
18 سال کے نوجوان کا بڑا اعزاز، دنیا کا کم عمر ترین پروفیسر بن گیا
5 August 2026
امریکا میں کتوں کی سالانہ سرفنگ چیمپئن شپ کا انعقاد
4 August 2026
کھڑکیاں صاف کرنے کا 71 سالہ چیمپئن
3 August 2026
امریکا: کم وقت میں بند آنکھوں سے روبک حل کرنے کا ریکارڈ
3 August 2026