اینکر ربیعہ احسن قتل کیس میں گرفتار ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Web Desk
10 November 2026
خاتون اینکر ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں عدالت نے گرفتار شوہر احسن طاہر کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
کیس کی سماعت کے دوران راولپنڈی کے سینئر سول جج محمد نصراللہ وٹو کی عدالت میں ملزم احسن طاہر کو پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے 4 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کو تفتیش مکمل کر کے ملزم کو 13 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے پولیس کو اگلی سماعت پر مکمل تفتیشی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سماعت کے دوران ملزم شوہر کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔ قبل ازیں عدالت نے ملزم کا ایک دن کا ابتدائی جسمانی ریمانڈ دیا تھا، جس کی مدت ختم ہونے پر پولیس نے اسے دوبارہ عدالت میں پیش کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
ٹک ٹاکر انصر عرف پتلو کی عبوری ضمانت منسوخ
10 November 2026
حمیرا ظہیر آئی سی یو میں زیر علاج، بشریٰ انصاری کی دعا کی اپیل
10 November 2026
امریکا میں شامی گلوکارہ اصالہ نصری کے 60 لاکھ ڈالر کے زیورات چوری
10 November 2026
عورت حمل اور زچگی کے بعد اپنے ساتھ ہونے والا سلوک کبھی نہیں بھولتی: ماہرہ خان
10 November 2026
سیاکوٹ کا مشہور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو پولیس نے گرفتار کر لیا
9 November 2026
حاکم شارجہ کی نئی تاریخی کتاب ’’الجلندی‘‘ کی رونمائی، تصانیف کی تعداد 219 ہوگئی
9 November 2026
میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس کینسر کے باعث انتقال کر گئیں
9 November 2026
ریما خان کی فلمی دنیا میں واپسی، نئے میگا پراجیکٹ کا اعلان
8 November 2026