اپنی کامیابی پاکستان کی تمام خواتین کے نام کرتی ہوں: انعم عزیر
Web Desk
26 July 2026
کوہ پیمائی اور ٹریل رننگ کی دنیا میں اپنی منفرد شناخت بنانے والی معروف پاکستانی مہم جو انعم عزیر نے ملک کی پہلی 100 کلومیٹر گلیات ماؤنٹین ٹریل الٹرا میراتھون اپنے نام کر کے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ دشوار گزار پہاڑی راستوں، گھنے جنگلات اور قدرتی خطرات سے بھرپور اس انتہائی سخت مقابلے میں انہوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخی کامیابی حاصل کی۔
کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انعم عزیر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی یہ جیت پاکستان کی تمام خواتین اور بالخصوص خواتین رنرز کے نام کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریل رننگ اور کوہ پیمائی میں ہمیشہ خطرات رہتے ہیں؛ یہاں آسمانی بجلی اور جنگلی حیات کا بڑا چیلنج تھا، یہاں تک کہ پریکٹس کے دوران انہوں نے ٹریک پر تیندوے کو بھی دیکھا، لیکن مسلسل مشق سے خوف بالکل ختم ہو چکا تھا۔
انعم عزیر نے عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں بھی مزید مشکل چیلنجز قبول کر کے عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کرتی رہیں گی۔ انہوں نے عوام کو پیغام دیا کہ فٹنس کو کسی مقابلے تک محدود رکھنے کے بجائے اسے اپنا لائف اسٹائل بنائیں تاکہ صحت مند اور باہمت زندگی گزاری جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
انگلینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر پہنچ گئی
22 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن اختتام پذیر
22 August 2026
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر
22 August 2026
پاکستانی ویمن فٹ بالر مریم محمود نے انٹرنیشنل آنر بورڈ پر جگہ بنالی
22 August 2026
مجھ سمیت رضوان اور سعود شکیل سے پرفارم نہیں ہو رہا، کپتان قومی ٹیم کا اعتراف
22 August 2026
فیفا ورلڈ کپ فائنل کے بعد جھگڑا، ارجنٹینا اور سپین کے کھلاڑیوں پر پابندی و جرمانے
22 August 2026
لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
22 August 2026
لیجنڈری فٹ بالر برٹو کارلوس نے اسلام قبول کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں
22 August 2026