LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت آئی پی پیز نے ملک کی کمر توڑ دی، سسٹم کو بدل کر ضلعی معیشت پر جانا ہوگا، ایس ایم تنویر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات، الوداعی دورہ دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل

کراچی ائیرپورٹ پر ایک افسر چوہے پکڑنے کی ڈیوٹی پر تعینات

Web Desk

2 January 2026

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انتظامی امور کے تحت ایک انوکھا فیصلہ سامنے آیا ہے، جس کے مطابق ایک افسر کو سیوریج، بیت الخلاؤں کی صفائی اور چوہے پکڑنے کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اے ایس آئی منور کو بطور انچارج ایڈمنسٹریشن صفائی، چوہے پکڑنے اور سیوریج مینٹیننس تعینات کر دیا گیا ہے۔ انہیں ایئرپورٹ کے واش رومز کی صفائی ستھرائی کی صورتحال پر ہر ایک گھنٹے بعد رپورٹ تیار کرنے کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اے ایس آئی منور سیوریج لائنوں میں چوہوں اور کیڑوں کے خاتمے سے متعلق اقدامات کی نگرانی بھی کریں گے، یہ تمام امور پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی کی معاونت سے انجام دیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق منور مہدی کے خلاف ایک انکوائری میں سفارش کی گئی تھی کہ انہیں کسی بھی امیگریشن چیک پوسٹ پر تعینات نہ کیا جائے، جس کے بعد مذکورہ سفارش کی روشنی میں انہیں ڈی ڈی آفس میں بطور انچارج ایڈمنسٹریشن تعینات کیا گیا ہے۔

اس فیصلے نے ایئرپورٹ انتظامیہ کے حلقوں میں بحث کو جنم دے دیا ہے اور اسے انتظامی سطح پر ایک غیر معمولی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔