بی سی بی کے سابق صدر کی آئی سی سی کو فنڈز روکنے کی خبروں کی تردید
Web Desk
26 June 2026
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے سابق صدر امین الاسلام نے ان میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کر دی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی سالانہ فنڈنگ روکنے کی درخواست کی ہے۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں سابق صدر امین الاسلام بلبل نے کہا کہ انہوں نے میڈیا پر آئی سی سی کو بی سی بی کے فنڈز فریز کرنے کی درخواست کے حوالے سے چلنے والی خبریں دیکھیں جو کہ مکمل طور پر من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسا کبھی ممکن ہی نہیں ہے اور ان کی طرف سے عالمی باڈی کو ایسی کوئی درخواست یا خط نہیں بھیجا گیا۔امین الاسلام کا کہنا تھا کہ کچھ مخصوص لوگ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور انہیں ذہنی طور پر پریشان کرنے کے لیے منظم انداز میں کام کر رہے ہیں، لیکن وہ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی اپنے مذموم مقاصد میں بری طرح ناکام ہوں گے۔ انہوں نے جذباتی انداز میں کہا، “میں اپنے ہی ملک بنگلا دیش کو نقصان پہنچانے والی کوئی درخواست آئی سی سی کو کبھی نہیں کروں گا، اور ویسے بھی آئی سی سی میری بات کیوں سنے گا؟ اب تو میری آئی سی سی تک رسائی یا پہنچ بھی نہیں ہے۔”
واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلا دیشی میڈیا کی جانب سے یہ خبریں گرم تھیں کہ سابق صدر امین الاسلام بلبل نے ملکی کرکٹ کی فنڈنگ فریز کرنے کے لیے آئی سی سی کو ایک باقاعدہ مکتوب ارسال کیا ہے۔ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ امین الاسلام نے آئی سی سی سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ سیاسی اثر و رسوخ کے خاتمے اور بورڈ کے معاملات مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دوبارہ بی سی بی کے صدر کے عہدے پر بحال کرایا جائے۔ تاہم، اب سابق صدر نے ان تمام الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ آج نیدر لینڈز کیخلاف کھیلے گی
26 June 2026
پرو ہاکی لیگ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج لندن میں مدمقابل ہونگی
26 June 2026
سابق ٹینس چیمپئن کرس ایورٹ پر کینسر کا تیسری بار حملہ
26 June 2026
محمد عامرنوٹنگھم شائر میں بطور ڈومیسٹک کھلاڑی شامل ہوگئے
26 June 2026
آؤٹ ہونے کے بعد بیٹ اور گلوز پھینکنے پر گل فیروزہ کو 1 ڈی میرٹ پوائنٹ
26 June 2026
دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے کئے جانے کا امکان
26 June 2026
ورلڈ کپ فروخت کر دیا گیا ہے، سابق جرمن فٹبالر کی فیفا پر کڑی تنقید
25 June 2026
اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر دینے کا اعلان
25 June 2026