LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز میں پوزیشن ہولڈرز کا اعلان، طالبات نمایاں رہیں فلسطین کی آزادی کے لیے عرب اور مسلم ممالک متحد ہوں: اسحاق ڈار وزیراعظم سے جائیکا کے صدر کی ملاقات، معاشی اصلاحات کے فروغ پر اتفاق وزیراعظم کی پرائیویٹائزیشن کمیشن کی تنظیمِ نو 01 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں بڑھانے پر اتفاق، مشترکہ اعلامیہ جاری مریم نواز سے جائیکا کے صدر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق 5 اگست 2019 ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، حافظ نعیم اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا نیا دور شروع اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے کوئی طاقت کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت ختم نہیں کر سکتی، مشعال ملک امریکا نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں کا پورا ذخیرہ استعمال کر لیا 5اگست2019، کشمیری شناخت، حقِ خودارادیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا سیاہ باب آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ دبئی کے مشہور ہیومنائڈ روبوٹ ’بو سنیدہ‘ نے’موزہ‘ نامی روبوٹ سے شادی کر لی ایران اور امریکا 60 روزہ عبوری معاہدے کے قریب پہنچ گئے: امریکی نشریاتی ادارے کا دعویٰ

امریکا: 28 گھنٹوں تک سنگلز پکل بال کھیلنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

Web Desk

21 February 2026

امریکی ریاست مشیگن سے تعلق رکھنے والے دو سرپھرے کھلاڑیوں، بریڈ ہیورکیمپ اور کیلب ڈینگ نے طویل ترین پکل بال سنگلز میراتھون کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے انسانی برداشت کی تمام حدیں عبور کرتے ہوئے مسلسل 28 گھنٹوں تک کھیل جاری رکھا۔

ریکارڈ کی کوشش اور کڑی شرائط:

گینیز ورلڈ ریکارڈز کی سخت شرائط کے تحت، کھلاڑیوں کو ہر ایک گھنٹے کے کھیل کے بعد صرف 5 منٹ کے وقفے کی اجازت تھی۔ یہ چیلنج گزشتہ سال نومبر میں شروع کیا گیا تھا، جس کی باقاعدہ تصدیق رواں ماہ گینیز ورلڈ ریکارڈز نے تمام شواہد دیکھنے کے بعد کی ہے۔

“دماغ کام کرنا چھوڑ گیا تھا”

ریکارڈ ساز کھلاڑی کیلب ڈینگ نے اپنے تجربے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 20 گھنٹے مسلسل کھیلنے کے بعد ان کی حالت ایسی تھی کہ دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور وہ ‘آٹو پائلیٹ’ موڈ پر چلے گئے تھے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ تھکن کی وجہ سے وہ ایک موقع پر مکمل ‘بلیک آؤٹ’ بھی ہو گئے تھے، لیکن اس کے باوجود انہوں نے کھیل جاری رکھا اور منزل حاصل کی۔

پکل بال، جو ٹینس، بیڈمنٹن اور پنگ پونگ کا امتزاج ہے، امریکہ میں تیزی سے مقبول ہونے والا کھیل ہے اور اس ریکارڈ نے اس کھیل کی مقبولیت کو مزید چار چاند لگا دیے ہیں۔