LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت آئی پی پیز نے ملک کی کمر توڑ دی، سسٹم کو بدل کر ضلعی معیشت پر جانا ہوگا، ایس ایم تنویر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات، الوداعی دورہ دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل

امریکا: ہزاروں افراد نے ٹھنڈے پانی میں ڈبکی لگا کر ریکارڈ پر نظریں جما لیں

Web Desk

5 January 2026

امریکا میں تقریباً 5000 افراد نے ایک ہی وقت میں ٹھنڈے پانی میں ڈبکی لگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔

امریکی ریاست واشنگٹن میں بِرچ بے چیمبر آف کامرس، بلین برچ بے پارک اور ری کریئشن ڈسٹرکٹ 2 اور بیلنگھم واٹکام کاؤنٹی ٹورازم نے مل کر ایک وقت میں سب سے زیادہ افراد کی پولر بیئر ڈبکی لگانے کی گینیز ورلڈ ریکارڈ کی کوشش کی۔جب اس کوشش کا اعلان کیا گیا تھا تب یہ ریکارڈ 2461 افراد کا تھا۔ بعد ازاں 13 دسمبر کو ناروے کی میونسپلیٹی میں 3134 افراد نے یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا تھا۔امریکا میں کی جانے والے حالیہ کوشش میں 6213 رجسٹرڈ شرکاء نے حصہ لیا جس میں سے پیسیفک ملٹی اسپورٹس نے پانی میں 4917 افراد کے جانے کی باضابطہ تصدیق کی۔گینیز ورلڈ ریکارڈ کی اہلکار برٹنی ڈن کا کہنا تھا کہ ادارہ جمع کرائے گئے اعداد کی کا جائزہ لے رہا ہے، کیوں کہ گنتی کے دوران کچھ مسائل کا سامنا تھا۔