LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی این ڈی ایم اے کا دریاؤں میں طغیانی اور مقامی سیلاب کا الرٹ جاری امریکہ میں شدید بارشوں کی تباہ کاری، نیو جرسی میں ہول سیل اسٹور کی چھت گر گئی، نیویارک سمیت کئی علاقوں میں طوفانی سیلاب کی وارننگ نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ

امریکا: خزانے کی تلاش میں نکلے خاندان کی قسمت کُھل گئی

Web Desk

10 January 2026

امریکا میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ سیر کے لیے جانے والے ایک شخص کے ہاتھ غیر متوقع طور پر قیمتی خزانہ لگ گیا۔ آرکنساس اسٹیٹ پارکس کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ پائیک کاؤنٹی میں واقع مشہور کریٹر آف ڈائمنڈز اسٹیٹ پارک میں پیش آیا، جہاں 41 سالہ جیمز وارڈ نے 30 دسمبر کو 2.09 قیراط وزنی کتھئی رنگ کا ہیرا دریافت کیا۔

ٹیکساس کے علاقے سائپریس سے تعلق رکھنے والے جیمز وارڈ اپنی اہلیہ الزبتھ وارڈ اور دو کم سن بیٹوں، 9 سالہ ایڈرین اور 7 سالہ آسٹن کے ساتھ پارک کی سیر کے لیے آئے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پارک کا خیال دراصل ان کے سب سے چھوٹے بیٹے آسٹن نے پیش کیا تھا۔

الزبتھ وارڈ کے مطابق ایک دن گھر پر ٹی وی دیکھتے ہوئے آسٹن نے سوال کیا کہ آیا ٹیکساس یا اس کے آس پاس کوئی ایسی جگہ ہے جہاں وہ کرسٹل تلاش کر سکیں۔ اس پر انہوں نے فوراً سِری کے ذریعے تلاش کیا، جہاں انہیں کریٹر آف ڈائمنڈز اسٹیٹ پارک کے بارے میں معلوم ہوا۔
الزبتھ نے بتایا کہ انہوں نے یہ معلومات جیمز کو بھیجیں تو ان کا جواب تھا:
“یہ تو صرف چھ گھنٹے کی ڈرائیو ہے!”

یہ قیمتی ہیرا، جسے بعد ازاں ’وارڈ ڈائمنڈ‘ کا نام دیا گیا، تلاش کے دوسرے دن دریافت ہوا۔ پہلے دن سرد موسم اور طویل مشقت کے باعث خاندان خاصا تھک گیا تھا، تاہم 9 سالہ ایڈرین نے سب کو اگلے دن دوبارہ کوشش پر آمادہ کیا۔ قسمت نے مسکراہٹ بکھیری اور اسی دن انہیں یہ نایاب ہیرا مل گیا۔

یاد رہے کہ کریٹر آف ڈائمنڈز اسٹیٹ پارک دنیا کا واحد ایسا عوامی پارک ہے جہاں عام شہری قانونی طور پر ہیرے تلاش کر سکتے ہیں اور جو کچھ انہیں ملے، وہ ان کا ہی ہوتا ہے۔