LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے میں مدد دے رہا: برطانوی میڈیا جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان ایران نے شادی کی تقریب پر حملے کو واشنگٹن کی اخلاقی گراوٹ کی ایک اور مثال قرار دیدیا امریکی حملوں میں 19 افراد شہید، 108 زخمی ہوئے: ایرانی وزیر صحت کی تصدیق ایران اسرائیل کیساتھ دوبارہ جنگ سے پہلے امریکی اڈوں کو نشانہ بنا رہا: عالمی تجزیہ کار صومالی تنظیم الشباب اور یمنی حوثیوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کی اطلاعات میری ٹائم اتحاد میں شمولیت کیلئے ضروری مراحل مکمل کر لیے گئے، سعودی وزارت دفاع جنگ بندی کے باوجود رواں سال غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 900 سے زائد فلسطینی شہید: وزارتِ صحت جغرافیائی، سیاسی کشیدگی: 86 ٹن سونا امریکا اور کینیڈا سے برطانیہ منتقل

اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن مذاکرات جمعرات کو واشنگٹن میں ہوں گے

Web Desk

20 April 2026

امریکا کی میزبانی میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دور جمعرات کو واشنگٹن میں منعقد کیا جائے گا۔ امریکی محکمۂ خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق یہ بات چیت سفرا کی سطح پر ہوگی۔

امریکی حکام کے مطابق 14 اپریل سے شروع ہونے والے مذاکراتی عمل میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے، اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کی قیادت میں امریکا ان براہِ راست مذاکرات کو سہولت فراہم کرتا رہے گا۔

یاد رہے کہ حزب اللہ کے باعث اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنوبی لبنان میں شدید جھڑپیں ہو چکی ہیں، جن کے بعد چھ ہفتوں کی لڑائی کے بعد فی الحال دس روزہ جنگ بندی نافذ ہے۔

گزشتہ ہفتے دونوں ممالک کے درمیان 1993 کے بعد پہلی بار باضابطہ سفارتی مذاکرات ہوئے تھے جنہیں امریکی صدر نے ایک تاریخی موقع قرار دیا تھا۔