پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
Web Desk
21 April 2026
پاکستان کی بحری دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور تاریخی سنگِ میل کا اضافہ ہوا ہے، جہاں پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے سطحِ سمندر پر مار کرنے والے جدید کروز میزائل ‘تیمور’ کا کامیاب تجربہ مکمل کر لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، اس تجربے کے دوران میزائل کو فضا سے فائر کیا گیا جس نے سمندر میں موجود اپنے ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ یہ کامیاب فائرنگ پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور سمندر میں طویل فاصلے تک دشمن کے اہداف کو تباہ کرنے کی صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔
میزائل ‘تیمور’ کی کامیاب شمولیت سے مسلح افواج کی کثیرالجہتی مربوط دفاعی صلاحیتوں کو مزید تقویت ملی ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے اس عظیم کامیابی پر پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک محنت کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری
4 September 2026
حکومت کا جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر
4 September 2026
ایس ای سی پی کا بڑا سنگِ میل: اگست 2026ء میں 4,761 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی سیکٹر سرِ فہرست
4 September 2026
کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کے گلیئشرز کو پگھلانے کا باعث بن رہے ہیں، حیران کن انتباہ
4 September 2026
آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ پروگرام کے طلبہ کا پی ایم اے کاکول کا مطالعاتی دورہ
4 September 2026
بھارتی بیان بازی شرمناک، نارووال میں مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا: دفتر خارجہ
4 September 2026
پاکستانی شہری نے ابوظبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی
4 September 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا میں مزید 7 الیکٹرو بسیں مہیا کرنے کا اعلان
4 September 2026