LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یورپی یونین بھی ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن میں شامل ہو گئی: امریکا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری حکومت کا جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر ایس ای سی پی کا بڑا سنگِ میل: اگست 2026ء میں 4,761 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی سیکٹر سرِ فہرست کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کے گلیئشرز کو پگھلانے کا باعث بن رہے ہیں، حیران کن انتباہ آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ پروگرام کے طلبہ کا پی ایم اے کاکول کا مطالعاتی دورہ بھارتی بیان بازی شرمناک، نارووال میں مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا: دفتر خارجہ پاکستانی شہری نے ابوظبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی وزیراعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا میں مزید 7 الیکٹرو بسیں مہیا کرنے کا اعلان ’6 بچے ہیں، مزید نہیں پال سکتی‘ ماں نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا چین ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے میں تعاون کیلئے تیار ہے: جے ڈی وینس این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 6 لاکھ شہریوں کے فنگرپرنٹس، بائیو میٹرک ڈیٹا برآمد ایران کے معاملے پر درست فیصلہ کیا، ہم یہ جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں: ٹرمپ امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی لگانے کی تجویز اسرائیلی انتہا پسند وزیر کا غزہ سے فلسطینیوں کی بیرون ملک منتقلی کا منصوبہ پیش

عالمی سفارت کاری کا مرکز اسلام آباد: ایران امریکہ مذاکرات کے لیے ریڈ زون سیل

Web Desk

21 April 2026

اسلام آباد پھر عالمی مرکز نگاہ بن گیا۔۔ ایران امریکا مذاکرات کی میزبانی کے لیے پاکستان نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔۔ ایران امریکا مذاکرات کے پیش نظر اسلام آباد کو سیکیورٹی زون میں تبدیل کردیا گیا ہے۔اسلام آباد میں بیس ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔۔ پنجاب پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔۔ ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہے۔۔ انتظامیہ نے سرینا اور میریٹ ہوٹلز کو غیر ملکی وفود کے قیام کے لیے مکمل طور پر خالی کرالیا ہے۔۔ اسلام آباد ریڈ زون میں واقع تمام وزارتیں، ڈویژنز اور وفاقی ادارے آج بھی ورک فرام ہوم کررہے ہیں ۔کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران اور عملے کو شہر میں موجود اور تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وفاقی آئینی عدالت میں آج بھی عدالتی کام معطل رہے گا۔۔ وفاقی آئینی عدالت کے اعلامیے کے مطابق ریڈ زون کی بندش کے باعث اسلام آباد میں سماعتیں نہیں ہوں گی۔۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی ہدایت پر ایک روزہ عدالتی تعطیل ہوگی۔۔ وفاقی آئینی عدالت کی اکیس اپریل کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔۔ عدالتی عملہ گھروں سے کام جاری رکھے گا،عدالتی افسران اپنی تعیناتیوں پر موجود رہیں گے۔۔ برانچ رجسٹریاں عدالتی و انتظامی امور کے لیے کھلی رہیں گی۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بھی آج بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔ رجسٹرار  اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق ریڈزون کی بندش کی وجہ سے ہائی کورٹ بند رکھنےکا فیصلہ کیاگیا۔ ہیوی اور پبلک ٹرانسپورٹ تاحکم ثانی معطل ہے۔۔ میٹرو بس سروس پمز اسٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک بند کر دی گئی ہے۔