علیمہ خان کیس: مسلسل غیر حاضری پر اسٹیٹ کونسل مقرر کرنے کی درخواست، وکلاء کو نوٹس
Web Desk
8 January 2026
26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اہم سماعت ہوئی، جس میں استغاثہ نے علیمہ خان کی مسلسل غیر حاضری پر اسٹیٹ کونسل مقرر کرنے کی درخواست دائر کر دی۔
اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ کی جانب سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 19/8 کے تحت دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمہ اور وکیل صفائی غیر ذمہ دار رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ استغاثہ کے مطابق مقدمے کی 24 سماعتیں ہو چکی ہیں جن میں سے 15 پر ملزمہ غیر حاضر رہیں، جبکہ 18 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں مگر وکیل صفائی نے گواہان پر جرح نہیں کی۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ اگر ملزمہ اور وکیل صفائی ٹرائل میں سنجیدہ نہیں تو ملزمہ کی ضمانت منسوخ کی جائے یا ان کے لیے سرکاری وکیل مقرر کیا جائے۔
عدالت نے علیمہ خان کے وکلاء کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ عدالت نے ملزمہ کی جانب سے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ وکیل صفائی نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ علیمہ خان کل پیش ہوں گی۔
مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
متعلقہ عنوانات
دہشت گردوں سے بات چیت کی گنجائش نہیں، ہتھیار ڈال دیں ورنہ ختم کر دیئے جائیں گے: پاک فوج
31 July 2026
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہسپتال بنا کر علاج کرنا ہیلتھ کیئر نہیں، انسانوں کو بیماریوں سے بچانا حقیقی صحت ہے۔
31 July 2026
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 21 نشستوں پر الیکشن 02 اگست کو: 12 لاکھ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے
31 July 2026
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
31 July 2026
مریم نواز نے 5 روز میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا
31 July 2026
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
31 July 2026
دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
31 July 2026
قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے
31 July 2026