LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیول سبسڈی سے ڈیڑھ کروڑ افراد مستفید، عوام پر توانائی کا بوجھ نہیں ڈالا: وزیراعظم امریکی مڈٹرم انتخابات: متعدد پاکستانی امریکن امیدوار بھی ریاستی انتخابات میں کامیاب امریکی وسط مدتی انتخابات واشنگٹن کا داخلی معاملہ ہے: چین 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور اہلیہ کی اپیلیں 10 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر الینوائے میں ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید نے ری پبلکن کے ڈاربی ہلز کو شکست دیدی ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب وسط مدتی انتخابات کیلئے ایلون مسک کی بھاری مالی معاؤنت بھی کام نہ آئی عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا پیغام دیا: باراک اوباما امریکی عوام نے جنگ کے خلاف فیصلہ دے دیا: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست کا سامنا، ڈیموکریٹ پارٹی واضح اکثریت سے کامیابی کی جانب گامزن بریت کے باوجود پولیس بھرتی سے نااہلی غیر قانونی قرار، 6 اہم اصول طے وزیراعظم آزاد کشمیر کا راولاکوٹ میں امن و امان اور انتظامی امور کا جائزہ مڈٹرم الیکشن کے نتائج قبول، ایران جنگ اور مہنگائی ریپبلکنز کی شکست کی وجہ بنی: ٹرمپ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا مثبت رحجان ایران پر حملے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں: امریکی صدر ٹرمپ

ملک کے حالات اچھے نہیں، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور خواتین رہنماؤں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے: اعتزاز احسن

Web Desk

3 November 2026

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے حالات بالکل اچھے نہیں ہیں اور شریف خاندان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کام ہی چیونٹی کی طرح دریا پار کرنا ہے۔ اعتزاز احسن نے سابق دورِ حکومت اور انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2013 کے الیکشن میں نواز شریف نے ووٹرز کے گھر جانے کے بعد وکٹری اسپیچ کی اور دو تہائی اکثریت کا مطالبہ کیا تھا، جبکہ خواجہ آف نے بھی رات بارہ بجے ہارنے کا دعویٰ کیا تھا۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں، یاسمین راشد اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر زیرِ حراست خواتین رہنماؤں کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کو ظلم قرار دیا۔ اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ اگر ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تو وہ انہیں مشورہ دیں گے کہ کارکنوں کو زیادہ نہ تھکایا جائے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے ماضی کے طویل مارچ اور دھرنے کے فیصلوں کا حوالہ بھی دیا۔