LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز میں پوزیشن ہولڈرز کا اعلان، طالبات نمایاں رہیں فلسطین کی آزادی کے لیے عرب اور مسلم ممالک متحد ہوں: اسحاق ڈار وزیراعظم سے جائیکا کے صدر کی ملاقات، معاشی اصلاحات کے فروغ پر اتفاق وزیراعظم کی پرائیویٹائزیشن کمیشن کی تنظیمِ نو 01 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں بڑھانے پر اتفاق، مشترکہ اعلامیہ جاری مریم نواز سے جائیکا کے صدر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق 5 اگست 2019 ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، حافظ نعیم اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا نیا دور شروع اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے کوئی طاقت کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت ختم نہیں کر سکتی، مشعال ملک امریکا نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں کا پورا ذخیرہ استعمال کر لیا 5اگست2019، کشمیری شناخت، حقِ خودارادیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا سیاہ باب آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ دبئی کے مشہور ہیومنائڈ روبوٹ ’بو سنیدہ‘ نے’موزہ‘ نامی روبوٹ سے شادی کر لی ایران اور امریکا 60 روزہ عبوری معاہدے کے قریب پہنچ گئے: امریکی نشریاتی ادارے کا دعویٰ

امریکا: نیوکلیئر فیوژن کا عمل کرنے والا 12 سالہ طالبعلم

Web Desk

16 February 2026

ڈیلاس، ٹیکساس: امریکا کی ریاست Texas کے شہر Dallas سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ طالب علم Aiden McMullen نے کم عمری میں نیوکلیئر فیوژن کا عمل انجام دے کر عالمی توجہ حاصل کر لی۔

ایڈن مک ملن کے مطابق انہوں نے صرف آٹھ برس کی عمر میں اپنے سائنسی منصوبے پر کام شروع کیا تھا۔ ابتدائی دو سال انہوں نے نیوکلیئر فزکس کا مطالعہ کیا اور اس کے بعد مختلف پروٹو ٹائپس تیار کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی والدہ کو مطمئن کرنا ان کے لیے ایک بڑا مرحلہ تھا۔ والدہ مسلسل یہ سوال کرتی تھیں کہ اس تجربے میں کیا غلط ہو سکتا ہے اور کس طرح ہو سکتا ہے، اور وہ ہر مرحلے پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے پر زور دیتی تھیں۔

بالآخر ان کی محنت رنگ لائی اور وہ نیوکلیئر فیوژن کا عمل انجام دینے میں کامیاب ہوگئے۔ ایڈن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے کارنامے کے شواہد جلد ہی Guinness World Records میں جمع کرائیں گے تاکہ کم عمر ترین فرد کے طور پر ریکارڈ قائم کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ اس وقت کم عمر ترین نیوکلیئر فیوژن کرنے کا ریکارڈ امریکی نوجوان Jackson Oswalt کے پاس ہے، جنہوں نے 2018 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔