LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی آنکھوں کے امراض کی بروقت تشخیص سے بینائی کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے: گورنر سندھ لوڈشیڈنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے 15 ستمبر کو جواب طلب کرلیا پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں اہم سماعت وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں نئی آٹو پالیسی اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑی مراعات کی منظوری حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ میر رضا کیس: وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجھار جوڈیشل کمیشن میں پیش سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے اسپورٹس انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا بڑا فیصلہ پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب مسئلہ، بھارت حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا: دفتر خارجہ حوثی باغیوں کا سعودیہ کے 3 شہروں پر حملہ، یمنی وزیر دفاع کو یرغمال بنا لیا اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی اور توہینِ عدالت کیس کی سماعت، پارٹی سے موقف طلب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار امریکی اڈے پر ایرانی حملے میں 9 جنگی طیارے نشانہ بن گئے بھاری ٹیکس و مارجن وصولی: پانچ روز میں پٹرول 21.88 روپے فی لیٹر مہنگا

اے آئی روبوٹ نے ٹیبل ٹینس میں انسانوں کو چیلنج کر دیا

Web Desk

24 April 2026

مصنوعی ذہانت (AI) کی دنیا میں ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے “ایس” (S) نامی جدید روبوٹ نے ٹیبل ٹینس کے میدان میں ماہر کھلاڑیوں کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ سونی اے کا تیار کردہ یہ روبوٹک سسٹم دنیا کے تیز ترین کھیلوں میں سے ایک میں انسانی مہارتوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔تجرباتی میچوں کے دوران اس روبوٹ نے اپنی غیر معمولی رفتار اور درستگی کا لوہا منوایا:

“ایس” نے ایک اعلیٰ سطح کے کھلاڑی کے خلاف پانچ میں سے تین میچ جیت کر اپنی برتری ثابت کی، تاہم دو پروفیشنل کھلاڑیوں کے خلاف اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ماہرین کے مطابق، روبوٹ نے نہ صرف مشکل شاٹس کا کامیابی سے دفاع کیا بلکہ ‘بیک سپن’ جیسے پیچیدہ شاٹس بھی کھیلے، جنہیں پروفیشنل کھلاڑیوں نے ایک مشین کے لیے تقریباً ناممکن قرار دیا تھا۔ یہ روبوٹ ایک خودکار بازو اور متحرک بیس پر مشتمل ہے۔ یہ انسانی آنکھ کے بجائے متعدد کیمروں کے ذریعے گیند کی رفتار، زاویے اور گھومنے (Spin) کو ٹریک کر کے لمحوں میں ردِعمل ظاہر کرتا ہے۔معروف سائنسی جریدے نیچر (Nature) میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق، اب تک اے آئی کو زیادہ تر شطرنج جیسے بورڈ گیمز تک محدود سمجھا جاتا تھا جہاں صرف ذہنی فیصلے اہم ہوتے ہیں۔ تاہم، ٹیبل ٹینس میں کامیابی یہ ظاہر کرتی ہے کہ اب روبوٹک سسٹم جسمانی تیزی اور فوری فیصلے (Real-time decision making) میں بھی انسانوں کے قریب پہنچ رہے ہیں۔

اگرچہ ابتدائی مراحل میں روبوٹ کو آہستہ گھومنے والی گیندوں کو سمجھنے میں مشکل پیش آئی، لیکن مسلسل تربیت کے بعد اس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ مزید تربیت کے ساتھ یہ روبوٹ مستقبل میں دنیا کے ٹاپ پروفیشنل کھلاڑیوں کو ٹف ٹائم دینے کے قابل ہو جائے گا۔