قابض افغان طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت تیز
Web Desk
12 September 2026
افغانستان میں طالبان انتظامیہ کے خلاف مختلف مسلح مخالف گروہوں کی کارروائیوں میں شدت آ گئی ہے، جس کے باعث قابض طالبان رجیم پر دباؤ میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ افغان جریدے ‘ہشتِ صبح’ کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2026ء سے یکم ستمبر 2026ء کے درمیان طالبان مخالف اہم محاذوں—نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (NRF)، فریڈم فرنٹ، اور یونائیٹڈ فرنٹ—نے ملک کے مختلف حصوں میں 73 کارروائیوں اور حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان اہم گروہوں کے علاوہ ہوم لینڈ سولجرز فرنٹ، نیشنل موبلائزیشن فرنٹ، فریڈم موومنٹ، اور فریڈم اینڈ جسٹس موومنٹ نے بھی طالبان فورسز کے خلاف متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق طالبان کی کمزور ہوتی عوامی حمایت، معاشی زبوں حالی اور آپسی اندرونی اختلافات نے ان مخالف محاذوں کی پیش قدمی کو مزید تقویت بخشی ہے۔ طالبان انتظامیہ کے خلاف مسلسل بڑھتے ہوئے مسلح حملے اور نئے محاذوں کا قیام افغان عوام کی شدید داخلی شکایات اور غصے کا براہِ راست نتیجہ ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ناروے کے بادشاہ کی آخری رسومات کے دو دن بعد شہزادی بھی چل بسیں
12 September 2026
9/11 انہی لوگوں نے کیا جن کو امریکا نے ہتھیار فراہم کیے تھے: اسماعیل بقائی
12 September 2026
14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں ہوگی
12 September 2026
پیٹرولیم مہنگائی پر ٹرانسپورٹرز کا کرائے 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان
12 September 2026
سندھ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر شرجیل میمن برس پڑے
12 September 2026
سندھ میں کوئی بھی صوبے کی تقسیم کے حق میں نہیں، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا: مراد علی شاہ
12 September 2026
نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے نئے صوبے اور انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر قرار دیدیا
12 September 2026
سعودی عرب پر ڈرون حملے ، عراقی وزیراعظم نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا
12 September 2026