LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد تاحال لاپتا اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف

انڈونیشیا کا جزیرہ جاوا 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا

Web Desk

12 September 2026

انڈونیشیا کے گنجان آباد جزیرے جاوا میں 6.2 شدت کا شدید زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہٴ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے। امریکی ارضیاتی سروے (USGS) کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 23 منٹ پر محسوس کیے گئے، جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی تقریباً 358.6 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز کافی گہرائی میں ہونے کے سبب فوری طور پر کسی بڑے جانی نقصان یا عمارتوں کے زمین بوس ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ انڈونیشیا کے آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے مختلف اضلاع میں صورتِ حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں سے حتمی رپورٹس اور ممکنہ جزوی نقصانات سے متعلق تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں جس کے بعد صورتِ حال مزید واضح ہو سکے گی۔