LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ناروے کے بادشاہ کی آخری رسومات کے دو دن بعد شہزادی بھی چل بسیں 9/11 انہی لوگوں نے کیا جن کو امریکا نے ہتھیار فراہم کیے تھے: اسماعیل بقائی 14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں ہوگی پیٹرولیم مہنگائی پر ٹرانسپورٹرز کا کرائے 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان سندھ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر شرجیل میمن برس پڑے سندھ میں کوئی بھی صوبے کی تقسیم کے حق میں نہیں، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا: مراد علی شاہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے نئے صوبے اور انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر قرار دیدیا سعودی عرب پر ڈرون حملے ، عراقی وزیراعظم نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا انصاراللہ کی اہم ساحلی علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے پر باب المندب میں پٹرولنگ انڈونیشیا کا جزیرہ جاوا 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا سعودی وزیر خارجہ کا ترک و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورت حال پر گفتگو جی سی سی کی سعودی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر ڈرون حملے کی شدید مذمت یو اے ای میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان آرمینیا کے پہلے سفیر مقرر قابض افغان طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت تیز حوثیوں کا یمنی علاقے ذباب اور سٹرٹیجک جزیرے میون پر بھی قبضہ

سعودی وزیر خارجہ کا ترک و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورت حال پر گفتگو

Web Desk

12 September 2026

سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اہم سفارتی پیش رفت کے تحت ترکیہ اور قطر کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ اور ترک ہم منصب حاقان فیدان کے درمیان گفتگو میں خطے کی مجموعی اور خصوصاً حالیہ ابھرتی ہوئی سیکیورٹی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے اور علاقائی امن کے قیام کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

علاوہ ازیں، سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان نے قطر کے وزیراعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ اس گفتگو کے دوران قطری وزیراعظم نے سعودی عرب کی ‘مشرقی-مغربی (ایسٹ ویسٹ) آئل پائپ لائن’ پر ہونے والے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور سعودی عرب کی سلامتی و استحکام کے لیے قطر کی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔