LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ناروے کے بادشاہ کی آخری رسومات کے دو دن بعد شہزادی بھی چل بسیں 9/11 انہی لوگوں نے کیا جن کو امریکا نے ہتھیار فراہم کیے تھے: اسماعیل بقائی 14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں ہوگی پیٹرولیم مہنگائی پر ٹرانسپورٹرز کا کرائے 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان سندھ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر شرجیل میمن برس پڑے سندھ میں کوئی بھی صوبے کی تقسیم کے حق میں نہیں، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا: مراد علی شاہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے نئے صوبے اور انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر قرار دیدیا سعودی عرب پر ڈرون حملے ، عراقی وزیراعظم نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا انصاراللہ کی اہم ساحلی علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے پر باب المندب میں پٹرولنگ انڈونیشیا کا جزیرہ جاوا 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا سعودی وزیر خارجہ کا ترک و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورت حال پر گفتگو جی سی سی کی سعودی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر ڈرون حملے کی شدید مذمت یو اے ای میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان آرمینیا کے پہلے سفیر مقرر قابض افغان طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت تیز حوثیوں کا یمنی علاقے ذباب اور سٹرٹیجک جزیرے میون پر بھی قبضہ

حوثیوں کا یمنی علاقے ذباب اور سٹرٹیجک جزیرے میون پر بھی قبضہ

Web Desk

12 September 2026

یمن میں شدت اختیار کرتی خانہ جنگی کے دوران حوثی باغیوں نے حکمتِ عملی کے لحاظ سے انتہائی اہم باب المندب کی قریبی ساحلی پٹی ’ذباب‘ اور سٹریٹجک جزیرے ’میون‘ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ یمنی سرکاری ذرائع کے مطابق حکومتی فورسز شدید لڑائی کے بعد باب المندب کے اس اہم جزیرے سے پسپا ہو گئی ہیں۔ ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق حوثیوں نے باب المندب کی نگرانی کرنے والے اہم فوجی مرکز ’العمری گیریژن‘ اور بحیرہ احمر کے جزیرے ’زقر‘ پر بھی قبضے کا دعویٰ کیا ہے، جس کا مقصد عالمی سمندری تجارتی راستے پر اپنی گرفت مضبوط کرنا ہے۔

حوثی رہنما محمد البخیتی کے جمعرات کو کیے گئے دعوے کے مطابق تعز کے بیشتر علاقوں اور فوجی اڈوں کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد حوثی جنگجو المخا ایئرپورٹ تک پہنچ چکے ہیں۔ دوسری جانب، یمنی سرکاری فوج نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمنی فضائیہ نے پہلے سے مقرر کردہ ‘کل باکس’ (Kill Box) کے اندر فضائی بمباری شروع کر دی ہے۔ یمنی عسکری حکام نے عام شہریوں اور مسافروں کو تعز-المخا روڈ اور المخا-ذباب روڈ استعمال کرنے سے سخت گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔