LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ناروے کے بادشاہ کی آخری رسومات کے دو دن بعد شہزادی بھی چل بسیں 9/11 انہی لوگوں نے کیا جن کو امریکا نے ہتھیار فراہم کیے تھے: اسماعیل بقائی 14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں ہوگی پیٹرولیم مہنگائی پر ٹرانسپورٹرز کا کرائے 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان سندھ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر شرجیل میمن برس پڑے سندھ میں کوئی بھی صوبے کی تقسیم کے حق میں نہیں، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا: مراد علی شاہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے نئے صوبے اور انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر قرار دیدیا سعودی عرب پر ڈرون حملے ، عراقی وزیراعظم نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا انصاراللہ کی اہم ساحلی علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے پر باب المندب میں پٹرولنگ انڈونیشیا کا جزیرہ جاوا 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا سعودی وزیر خارجہ کا ترک و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورت حال پر گفتگو جی سی سی کی سعودی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر ڈرون حملے کی شدید مذمت یو اے ای میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان آرمینیا کے پہلے سفیر مقرر قابض افغان طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت تیز حوثیوں کا یمنی علاقے ذباب اور سٹرٹیجک جزیرے میون پر بھی قبضہ

سعودی عرب پر ڈرون حملے ، عراقی وزیراعظم نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا

Web Desk

12 September 2026

سعودی عرب کی آئل پائپ لائن پر ڈرون حملے کے واقعے کے بعد عراقی وزیراعظم علی فالح الزیدی نے اعلیٰ سطح پر بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے جنوبی عراقی صوبے میسان میں فوجی کارروائیوں کی سربراہی کرنے والے کمانڈر کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ عراقی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حالیہ ڈرون حملے عراقی سرزمین سے ہی کیے گئے تھے، جس کے بعد متعلقہ ملٹری کمانڈر کے خلاف برطرفی کا اقدام عمل میں لایا گیا ہے۔

عراقی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم علی فالح الزیدی نے واقعے کے تمام محرکات، حالات اور اس کے پسِ پردہ فریقین کا سراغ لگانے کے لیے فوری اعلیٰ سطحی تحقیقات کی ہدایت جاری کی ہے اور عزم ظاہر کیا ہے کہ ملوث افراد کے خلاف سخت ترین قانونی و تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ مزید برآں، سیکیورٹی صورتِ حال کے مدِ نظر عراق نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ایران سے متصل ‘شلمچہ بارڈر کراسنگ’ کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی وزارتِ خارجہ نے عراقی سرحد سے حملہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عراقی وزیراعظم کی خصوصی درخواست پر ہی فی الحال جوابی کارروائی روکی گئی ہے۔