ٹیم میں واپسی کیلئے محنت کررہا تھا، کم بیک ٹیسٹ میں پرفارمنس اچھی رہی: عبداللہ شفیق
Web Desk
5 August 2026
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کر کے ‘مین آف دی میچ’ کا اعزاز حاصل کرنے والے قومی بیٹر عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ وہ ٹیم میں کم بیک کے لیے مسلسل محنت کر رہے تھے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ میدان میں اترتے وقت انہیں ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے وہ اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہوں، اور کم بیک ٹیسٹ میں ایسی پرفارمنس پر وہ بے حد خوش ہیں۔
عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین چار ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی مجموعی بیٹنگ پرفارمنس اچھی نہیں رہی تھی، لیکن اس میچ میں کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلی اننگز میں کپتان بابر اعظم کے ساتھ قائم ہونے والی شراکت داری میچ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم اور بہترین ثابت ہوئی۔
متعلقہ عنوانات
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن
5 August 2026
پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز برابر کردی
5 August 2026
FIH مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 20 رکنی قومی ہاکی اسکواڈ اور آفیشلز کا اعلان
5 August 2026
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دورۂ سری لنکا مکمل کرنے کے بعد کولمبو سے وطن واپسی کے لیے روانہ
5 August 2026
غیر منظور شدہ ایشین لیجنڈز لیگ میں سابق کرکٹرز کی شرکت، پی سی بی کا سخت نوٹس
5 August 2026
دوسرے ٹیسٹ کا تیسرا روز، ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں پر 103 رنز بنا لیے
5 August 2026
پاکستان ویمن کی تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی، سیریز 1-2 سے سری لنکا کے نام
5 August 2026
پاکستان کی جنوبی کوریا کیخلاف مسلسل تیسری فتح، سیریز بھی اپنے نام کر لی
4 August 2026