پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کے مرکزی دفتر پر فائرنگ، ملزمان فرار
Web Desk
10 August 2026
کراچی کے علاقے کلفٹن بوٹ بیسن میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل کے مرکزی دفتر پر نامعلوم کار سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے کار میں سوار ہو کر عبدالقادر پٹیل کے مرکزی دفتر کو نشانہ بنایا اور دنا دن گولیاں برسا دیں۔ گولیاں خاص طور پر دفتر کے اس مرکزی دروازے پر ماری گئیں جہاں سے عبدالقادر پٹیل کا معمول کے مطابق آنا جانا ہوتا ہے۔ فائرنگ کی شدت کے باعث کئی گولیاں دروازے کے آر پار ہو گئیں، تاہم واقعے کے وقت دفتر میں موجود افراد محفوظ رہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او بوٹ بیسن محمد ریاض کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری اور کرائم سین فائنڈنگ و فارنزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس اور فارنزک ماہرین نے جائے وقوعہ کا باریک بینی سے معائنہ کرتے ہوئے گولیوں کے خول اور دیگر اہم شواہد اکھٹے کر لیے ہیں۔ پولیس نے علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر کے ملزمان کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
12 October 2026
ٹرمپ نے بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے ’بحر ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز دے دی
12 October 2026
روسی تیل تنصیبات پر حملوں کی صورت میں امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکی دھمکی
12 October 2026
بھارتی پرواز میں پاور بینک سے آگ لگ گئی، حیدرآباد میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی
12 October 2026
فراری کمانڈر نور خان نے 60 ساتھیوں سمیت سوئی میں ہتھیارڈال دیے
12 October 2026
جبوتی سے یمن جانیوالے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک
12 October 2026
ایمازون کے بانی کی جیف بیزوز کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی
12 October 2026
اے آئی اور جوہری تنازع 2100 میں انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں، رپورٹ میں انتباہ
12 October 2026