LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانے والی ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل رہبرِ انقلاب نے دشمن کے خلاف قومی اتحاد، یکجہتی برقرار رکھنے پر زور دیا: ایرانی صدر ایرانی دھمکی کے باعث ٹرمپ کا ترکیہ سے برطانیہ تک خفیہ فوجی پرواز میں سفر امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب بانی اور اہلیہ کی قید تنہائی: بیرسٹر سلمان نے تحریری دلائل جمع کرا دیئے یوکرینی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، ڈرونز معاہدے سمیت مختلف امور پر گفتگو ملکی ترقی و خوشحالی میں اقلیتوں کا کردار انتہائی اہم ہے: فیصل کریم کنڈی ہانگ کانگ میں درجہ حرارت 42 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا سعودیہ کے شاہ سلمان ریلیف مرکز کا غزہ میں ’’مکہ سکول‘‘ کا قیام، ایک ہزار طلبہ مستفید ہونگے صدر ٹرمپ نے ول شارف کو نیا اسسٹنٹ ٹو دی پریذیڈنٹ اور وائٹ ہاؤس کونسل مقرر کردیا برطانیہ کا گمراہ ڈسکاؤنٹس اور سبسکرپشن فراڈ کیخلاف نئے اقدامات کا اعلان سعودی نئی فضائی کمپنی ریاض ایئر کا بنگلہ دیش کیلئے یومیہ پروازوں کا آغاز کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ پاکستان میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جارہا ہے امریکی فوج نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کر دیں: صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ

Web Desk

10 August 2026

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) نے اپنی تازہ ترین ماہانہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور بالخصوص آبنائے ہرمز کی آبی گزرگاہ میں خطرے کی سطح بدستور انتہائی شدید ہے اور تجارتی بحری جہازوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ برطانوی ایجنسی کے مطابق حالیہ پیش رفت میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے متحدہ عرب امارات کے ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے باعث اس اہم سمندری راستے سے تجارتی بحری آمدورفت کی سطح انتہائی کم ہو کر رہ گئی ہے اور اس وقت صرف چند مخصوص جہاز ہی یہاں سے گزر رہے ہیں۔

یو کے ایم ٹی او کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کی جانب سے بحری جہازوں کو ہراساں کرنے، ریڈیو مواصلات کے ذریعے شناخت طلب کرنے، ڈرونز پروازوں اور مسلسل نگرانی کا عمل جاری ہے تاکہ اس اہم گزرگاہ پر کنٹرول اور دباؤ برقرار رکھا جا سکے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ عمانی ساحلوں اور جنوبی بحری راستوں بالخصوص لیما، خصب اور کمزار کے قریب میزائل یا پروجیکٹائل فائر کیے جانے اور دھماکوں جیسے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ ایجنسی نے آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں (Sea Mines) کے بڑھتے ہوئے خطرے سے بھی تجارتی بحری سرگرمیوں کو شدید خبردار کیا ہے۔