حج 2027 کا پورا عمل ڈیجیٹل، 4 لاکھ رجسٹرڈ عازمین درخواستیں دے سکیں گے
Web Desk
10 August 2026
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر حج 2027 کے پورے طریقہ کار کو اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے۔ اس نئے نظام کے تحت عازمینِ حج گھر بیٹھے ’پاک حج ایپ‘ اور ویب پورٹل کے ذریعے چند منٹوں میں حج درخواست کی جمع آوری اور واجبات کی ادائیگی مکمل کر سکیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ تقریباً 4 لاکھ پری رجسٹرڈ عازمین اب حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈیجیٹل اقدام کا بنیادی مقصد عازمین کو لمبی قطاروں، غیر ضروری سفر اور اضافی مالی اخراجات کی زحمت سے بچانا ہے۔ سرکاری حج سکیم 2027 کے تحت مجموعی طور پر 1 لاکھ 7 ہزار 526 نشستیں مختص کی گئی ہیں، جبکہ 40 روزہ لانگ حج پیکیج کی کل رقم 12 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج واجبات کی پہلی قسط کی وصولی 17 اگست سے شروع ہوگی، جس میں منتخب کردہ پیکیج کی 50 فیصد رقم جمع کرانا لازمی ہوگا۔ اس سلسلے میں وزارت نے حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) کو اپنا مجاز بینکنگ پارٹنر مقرر کرتے ہوئے معاہدے (MoU) پر دستخط کر دیے ہیں۔ ایچ بی ایل کے نمائندے محمد اسد خان نے یقین دہانی کرائی کہ ملک بھر کی 1,700 سے زائد برانچز کے ذریعے اسلامی بینکاری کے تحت بغیر کسی اضافی چارجز کے شریعہ کمپلائنٹ خدمات فراہم کی جائیں گی۔
متعلقہ عنوانات
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا
11 October 2026
پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو غیر قانونی اقدام کے جرم میں سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے: فیصل کریم کنڈی
11 October 2026
فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم
11 October 2026
یوکرینی علاقے پر روسی حملے: 3 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک، 18 زخمی
11 October 2026
حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد سعودی عرب کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر
11 October 2026
بارش، آندھی اور طوفان کا خدشہ، پنجاب میں کا الرٹ جاری کردیا
11 October 2026
سال کے آغاز کے مقابلے میں پٹرول 145، ڈیزل 139 روپے مہنگا ہوا
11 October 2026
ملک کی معاشی ترقی کیلیے موثر اقدامات کی ضرورت، احسن اقبال
11 October 2026