موبائل فونزبرآمد ہونے پر اڈیالہ جیل کے 3 قیدی اٹک جیل منتقل
Web Desk
10 August 2026
سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں سرپرائز تلاشی کے دوران سنگین مقدمات میں ملوث 3 قیدیوں سے موبائل فونز برآمد ہونے پر انتظامیہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے تمام قیدیوں کو فوراً اٹک جیل منتقل کر دیا ہے، جبکہ فرائض میں غفلت برتنے کے الزام میں 5 جیل ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں تلاشی کے عمل کے دوران ذیل میں درج تین قیدیوں سے موبائل فونز برآمد ہوئے راجہ رعد: ٹریفک وارڈن کے قتل کیس کا سزا یافتہ قیدی ملک حماد: محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے ملازم کے قتل کیس میں پابندِ سلاسل قیدی شازیب ولد اکرم: سنگین جرم میں قید قیدی۔
جیل انتظامیہ نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے نہ صرف تینوں خطرناک قیدیوں کو اٹک جیل منتقل کیا بلکہ سیکیورٹی کی خامی اور غفلت کے مرتکب 5 پولیس اہلکاروں و جیل ملازمین کو فوری طور پر معطل کر کے ان کے خلاف باضابطہ انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا
11 October 2026
پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو غیر قانونی اقدام کے جرم میں سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے: فیصل کریم کنڈی
11 October 2026
بارش، آندھی اور طوفان کا خدشہ، پنجاب میں کا الرٹ جاری کردیا
11 October 2026
سال کے آغاز کے مقابلے میں پٹرول 145، ڈیزل 139 روپے مہنگا ہوا
11 October 2026
ملک کی معاشی ترقی کیلیے موثر اقدامات کی ضرورت، احسن اقبال
11 October 2026
کراچی، عمرہ زائرین اور بین الاقوامی مسافروں کی ویکسی نیشن شروع
11 October 2026
پولیس نے تمام اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے، شفیع جان
11 October 2026
اسلام آباد؛ طالبہ کو فراڈ سے موت کے منہ میں پہنچانے والا ملزم گرفتار، مقدمہ بھی درج
11 October 2026