ایران کو فوجی دباؤ سے زیادہ امریکی اقتصادی پابندیوں کی فکر ہے: امریکا
Web Desk
10 August 2026
اقوام متحدہ میں متعین امریکی سفیر مائیک والٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی انتظامیہ کو کسی بھی فوجی کارروائی یا خطرے کی نسبت امریکی اقتصادی پابندیوں اور معاشی دباؤ کی زیادہ فکر لاحق ہے۔
فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی مندوب مائیک والٹز کا کہنا تھا کہ ایران کو وزیر جنگ (سیکریٹری دفاع) پیٹ ہیگستھ کی نسبت امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے زیادہ خوف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسکاٹ بیسنٹ کی زیرِ قیادت جاری ’آپریشن اکنامک فیوری‘ (Operation Economic Fury) ایرانی معیشت کو شدید اور ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا رہا ہے۔
مائیک والٹز نے انکشاف کیا کہ بین الاقوامی مذاکرات کی میز پر ایرانی نمائندے بار بار نقد رقم کی فراہمی اور اپنے منجمد شدہ اثاثوں تک رسائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں ملکی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی اور ریکارڈ مہنگائی نے معاشی دباؤ کو دوچند کر دیا ہے، جبکہ پاسدارانِ انقلاب (IRGC) ایرانی معیشت کے ایک بہت بڑے حصے پر قابض ہے۔ امریکی سفیر نے الزام عائد کیا کہ ایران میں قائم کرپٹ اور مذہبی انتہا پسند نظام نے دہائیوں سے عوام کو مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اقتصادی دباؤ کے ساتھ ساتھ بحری ناکہ بندی بھی ایران کو گھیر رہی ہے اور واشنگٹن کا یہی ہمہ جہت دباؤ بالآخر تہران کو اپنے موقف میں تبدیلی پر مجبور کر دے گا۔
متعلقہ عنوانات
حوثیوں کا سعودی وزارت دفاع، آرامکو اور دو بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ
22 October 2026
قومی اسمبلی میں حکومت غائب، پارلیمانی تقاریر کی سنسر شپ آئین کی خلاف ورزی ہے: محمود خان اچکزئی
22 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا نا قابلِ قبول، گرفتار و مغوی رہنماؤں کی فوری بازیابی کی جائے: پی ٹی آئی
22 October 2026
5 سال میں ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
22 October 2026
خیبرپختونخوا: اپیکس کمیٹی کا اجلاس، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم
22 October 2026
ٹرمپ کا ہنگاموں کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرانا احمقانہ ہے: فرانسیسی صدر
22 October 2026
پی ایم یوتھ پروگرام اور امریکی ادارے PRG میں تاریخی معاہدہ
22 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا
22 October 2026