LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم وزیراعظم کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو غیر قانونی اقدام کے جرم میں سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے: فیصل کریم کنڈی فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم یوکرینی علاقے پر روسی حملے: 3 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک، 18 زخمی حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد سعودی عرب کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر بارش، آندھی اور طوفان کا خدشہ، پنجاب میں کا الرٹ جاری کردیا سال کے آغاز کے مقابلے میں پٹرول 145، ڈیزل 139 روپے مہنگا ہوا ملک کی معاشی ترقی کیلیے موثر اقدامات کی ضرورت، احسن اقبال کراچی، عمرہ زائرین اور بین الاقوامی مسافروں کی ویکسی نیشن شروع بغیر کھڑکیوں والا حیرت انگیز جدید مسافر طیارے کی تیاری پولیس نے تمام اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے، شفیع جان

مریم نواز سے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے وفد کی ملاقات، جدید نصاب کے فروغ پر تبادلہ خیال

Web Desk

10 August 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس (OUP) پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں تعلیم کا معیار بلند کرنے، اساتذہ کی ڈیجیٹل تربیت اور جدید نصاب کے نفاذ کے لیے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ’نواز شریف سکول آف ایمیننس‘ میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے عالمی نصاب کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا اہم فیصلہ کیا گیا۔ آکسفورڈ کے وفد نے پنجاب میں تعلیمی اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے اساتذہ کی کیپسٹی بلڈنگ، ڈیجیٹل ٹریننگ اور ٹیچنگ گائیڈز کی تیاری میں حکومت پنجاب کو مکمل معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی جس کا وزیراعلیٰ نے خیرمقدم کیا۔

گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوام کا سرکاری تعلیمی اداروں پر اعتماد بحال ہو چکا ہے اور نواز شریف سکول آف ایمیننس کے انٹری ٹیسٹ میں ہزاروں بچوں کی شرکت اس کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ سندھ اور کراچی سمیت دیگر صوبوں کے عوام کی تکلیف کو بھی اپنے دل میں محسوس کرتی ہیں اور بلا تفریق خدمت کا عزم رکھتی ہیں۔