LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی امریکی فضائی اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال، متعدد افراد گرفتار نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ امریکی ایف بی آئی کی مطلوبہ فہرست میں شامل مفرور پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد الاسلام سے متعلق نیا بیان جاری اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی حکومت ملک بھر میں سیاحت کے فروغ کیلئے فعال اقدامات کر رہی ہے: وزیراعظم رمضان قادروف 99.85 فیصد ووٹ لیکر پانچویں مرتبہ چیچنیا کے سربراہ منتخب امریکا اور چین کا 30 ارب ڈالر کی اشیاء پر ٹیرف کم کرنے کا فیصلہ دشمن کیلئے ’سرپرائز‘ تیار، حملوں پر نئی فوجی ٹیکنالوجی سے جواب دیا جائے گا: ایران

اداکارہ سے مبینہ زیادتی کا الزام، 73 سالہ بھارتی فلم ڈائریکٹر گرفتار

Web Desk

10 August 2026

بھارتی فلم انڈسٹری (بالی ووڈ) کے معروف 73 سالہ ڈائریکٹر و پروڈیوسر شکیل نورانی کو ایک 33 سالہ اداکارہ کی جانب سے مبینہ جنسی زیادتی اور بلیک میلنگ کے سنگین الزامات کے بعد ممبئی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ متاثرہ اداکارہ کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق، ہدایت کار نے انہیں ایک نجی پروجیکٹ کے اسکرپٹ پر بات چیت کے بہانے اپنے گھر بلایا اور مشروب میں نشہ آور دوا ملا کر بے ہوش کرنے کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ نے مزید الزام عائد کیا کہ ملزم نے اس واقعے کی خفیہ ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کیا اور پولیس یا اہلخانہ کو بتانے پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں۔ ممبئی کی مالوانی پولیس نے بھارتیہ نیاؤ سنہیتا (BNS) کی سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کی اور روپوش ہدایت کار کو مہاراشٹر کے ضلع ستارہ سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے عدالت نے انہیں 12 اگست تک پولیس تحویل میں بھیجنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ شکیل نورانی گووندا کی مشہور فلم ’جورو کا غلام‘ اور سنیل شیٹی کی ’بڑے دل والا‘ جیسی مقبول فلموں کی ہدایت کاری و پروڈکشن سے وابستہ رہے ہیں۔