امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
Web Desk
10 August 2026
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے نئے دفاعی معاہدے سے ایران کو کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی سیکیورٹی گارنٹی کی واضح ناکامی کے بعد خطے کے ممالک اپنے دفاع اور سلامتی کے لیے نئے علاقائی معاہدے تشکیل دے رہے ہیں۔
پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ سیکیورٹی جھوٹے بروکروں سے خریدے جانے والی شے نہیں ہے اور خطے کے ممالک اب اس حقیقت کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حقائق پر مبنی اور دشمن کی درست نشاندہی کرنے والا ہر نیا معاہدہ علاقائی سلامتی کو تقویت دیتا ہے۔
اسماعیل بقائی نے امریکی مداخلت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی تیسری قوت مداخلت نہ کرے تو آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کو بحری آمدورفت کے لیے کھولا جا سکتا ہے۔ انہوں نے خطے کے تمام اسلامی و برادر ممالک پر زور دیا کہ وہ ایران کے خلاف اپنی سرزمین کسی صورت استعمال نہ ہونے دیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر باہمی معاہدوں کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو کسی قسم کی بات چیت ممکن نہیں رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026