LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
صدر آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال آئینِ پاکستان کو نہ ماننے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی: فیصل کریم پولیس پر تشدد کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ پر فرد جرم کی تاریخ مقرر ہراسگی قانون کے تحت کارروائی کیلئے جنسی نوعیت کا عنصر ضروری ہے: آئینی عدالت 4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر ابوظہبی کا دورہ کیا: اسرائیلی وزیراعظم دفتر حافظ نعیم سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے: لیاقت بلوچ قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل

معمولی غلطی نے امریکی خاتون کو کروڑ پتی بنا دیا

Web Desk

4 January 2026

امریکی ریاست الینوائے کے شہر جانسن سٹی میں رہائش پذیر ایک خاتون کی معمولی سی غلطی غیر معمولی خوش نصیبی میں بدل گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہولی نامی خاتون ایک ویب سائٹ کے ذریعے صرف 2 ڈالر مالیت کا فاسٹ پلے ٹکٹ خریدنا چاہتی تھیں، تاہم غلطی سے انہوں نے 20 ڈالر کا میگنیفیسنٹ ملٹی پلائر ٹکٹ خرید لیا۔

حیران کن طور پر یہی ٹکٹ ہولی کیلئے 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کے جیک پاٹ کی جیت کا باعث بن گیا۔ ہولی نے بتایا کہ وہ فلم دیکھتے ہوئے آن لائن ٹکٹ خریدنے کے لیے ویب سائٹ پر گئی تھیں اور غیر ارادی طور پر مہنگا ٹکٹ منتخب ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب نتائج سامنے آئے تو وہ یقین ہی نہیں کر پا رہی تھیں کہ اتنی بڑی رقم ان کے حصے میں آ گئی ہے۔

ہولی کے مطابق یہ تجربہ اس بات کی واضح مثال ہے کہ بعض اوقات زندگی میں چھوٹی سی غلطی بھی غیر متوقع طور پر بڑی خوش قسمتی کا سبب بن سکتی ہے۔

یہ واقعہ نہ صرف میڈیا بلکہ سماجی حلقوں میں بھی خاصی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور ہولی کی کہانی لوگوں کے لیے یہ پیغام رکھتی ہے کہ قسمت کسی بھی عام سے لمحے میں زندگی کا رخ بدل سکتی ہے۔