LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب میں کرپشن کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 54 افسران و اہلکار معطل اور برطرف، عظمیٰ بخاری علیمہ اور عظمیٰ خان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی رپورٹ سامنے آگئی کوئٹہ سے ٹرین سروس 2 روزہ معطلی کے بعد دوبارہ بحال صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے سیاسی قائدین کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان پاکستان چاروں صوبوں کے ساتھ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا: وزیراعلیٰ سندھ مسابقتی بجلی مارکیٹ کے قیام میں نیپرا کا فیصلہ اہم سنگِ میل ہے: اویس لغاری صومالیہ کا بحری قزاقی کے خلاف عالمی کارروائی کا مطالبہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پاسکو اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش: وزیرِ خزانہ کی شفافیت اور عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت سندھ کے عوام نے فسطائیت کا جس طرح مقابلہ کیا، انہیں سلام پیش کرتا ہوں: سہیل آفریدی ایرانی بحریہ کا دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرنے کا دعویٰ روس کے ساتھ جنگ موسمِ سرما تک جاری رہ سکتی ہے: زیلنسکی جرمنی میں پولیس نے 21 بموں کے ناکارہ بنادیا جاپان سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلیے 16.4 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا پاکستان شدید ترین سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں کی زد میں ہے: علامہ راجا ناصر عباس

اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

Web Desk

26 November 2025

غیر ملکی ایئرلائن کا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ذرائع کے مطابق سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر 728 جدہ سے اسلام آباد پہنچی تھی اور طیارے کے پائلٹ نے لینڈنگ اپروچ رن وے 28 رائٹ کے بجائے غلطی سے رن وے 28 لیفٹ کی بنائی، جو مرمت کے باعث بند ہے۔پی اے اے نے رن وے 28 لیفٹ بند اور رن وے 28 رائٹ کھلا ہونے کا نوٹم جاری کر رکھا ہے، تاہم پائلٹ مسلسل یہی کہتا رہا کہ وہ درست رن وے پر ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹرول ٹاور پر موجود ایئر ٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ کو بروقت غلط رن وے پر ہونے سے آگاہ کیا اور عین وقت پر لینڈنگ روک کر دوبارہ چکر لگانے کی ہدایت دی۔پائلٹ نے ہدایت کے مطابق گو اراؤنڈ کیا اور طیارے کو فضا میں برقرار رکھتے ہوئے دوبارہ اپروچ بنائی، جس کے بعد سعودی ایئرلائن کا بوئنگ 777 طیارہ دوسری کوشش میں رن وے 28 رائٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا۔ذرائع کے مطابق جب طیارے نے بند رن وے 28 لیفٹ پر اپروچ بنائی اُس وقت وہاں بڑی تعداد میں لوگ اور گاڑیاں موجود تھیں، جس کے باعث غلط رن وے پر لینڈنگ کی صورت میں سنگین حادثہ پیش آ سکتا تھا۔ طیارے میں سیکڑوں مسافر موجود تھے۔ ترجمان پی اے اے نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے