لاہور ہائیکورٹ کا موٹروے اور ملتان میں شجرکاری منصوبوں پر عمل درآمد کا حکم
Web Desk
23 October 2026
لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی تحفظ اور شجرکاری سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایم تھری موٹروے (M-3) اور ملتان کی اہم شاہراہوں پر شجرکاری کے منصوبوں پر بروقت عمل درآمد کی ہدایت جاری کی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ شجرکاری کی حقیقی کامیابی کا تعین صرف پودے لگانے سے نہیں بلکہ ان کی بقا اور صحت مند نشوونما سے ہوتا ہے۔
جسٹس جواد حسن نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کی پیش کردہ رپورٹس کا جائزہ لیا۔ سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ اکتوبر 2026ء کے دوران M-3 موٹروے کے سروس ایریاز میں 5 ہزار 280 پودے لگائے گئے ہیں اور 36 کلومیٹر کے حصے پر پھل دار درختوں کی خریداری کا عمل جاری ہے۔ اس کے علاوہ مالی سال 27-2026ء کے دوران ضلع ملتان کی اہم شاہراہوں پر 85.5 کلومیٹر کے رقبے میں 28 ہزار 215 پودے لگانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
عدالت نے ‘ایک طالب علم، ایک پودا’ مہم کی تعریف کی اور اداروں کو ہدایت کی کہ شجرکاری میں نیم، شیشم اور پیپل جیسے مقامی و سایہ دار درختوں کو ترجیح دی جائے جو حیاتیاتی تنوع کے لیے بھی مفید ہوں۔ ہائیکورٹ نے زیرِ التوا تمام منظوریوں کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کے نوٹس پر جاوید ہاشمی کا ردعمل: اپنے لفظوں پر قائم ہوں، گرفتاری سے نہیں ڈرتا
23 October 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان نے چھوٹے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر قرار دیدیا
23 October 2026
ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید کا یونان کا سرکاری دورہ مکمل
23 October 2026
امارات میں پاکستانیوں کیلئے ای پاسپورٹ کا اجرا، کم از کم فیس 145 درہم مقرر
23 October 2026
اسحاق ڈار سمیت آر فور ممالک کے وزرائے خارجہ کی ترک صدر اردوان سے ملاقات
23 October 2026
روس اور یوکرین کے درمیان 540 جنگی قیدیوں کا تبادلہ، 270 روسی فوجی ماسکو پہنچ گئے
23 October 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی آئین اور قانون کے مطابق لگائی گئی: گورنر سندھ
23 October 2026
ماسکو میں ڈرون حملوں کا خطرہ، فضائی آپریشن کئی بار متاثر ہونے کے بعد دوبارہ بحال
23 October 2026