بی آئی ایس پی پر اربوں روپے خرچ، غربت میں کمی کا ہدف بدستور چیلنج : حافظ نعیم الرحمٰن
Web Desk
23 October 2026
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) پر سالانہ اربوں روپے خرچ کیے جانے کے باوجود ملک میں غربت کی شرح میں کمی لانا بدستور ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔
کراچی میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بی آئی ایس پی کا سالانہ بجٹ 800 ارب روپے سے زائد ہونے کے باوجود یہ پروگرام غربت ختم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 8 برسوں میں ملکی سطح پر غربت کی شرح 21 فیصد سے بڑھ کر 28 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان (MENAAP) کے خطے میں یومیہ 3 ڈالر سے کم پر زندگی بسر کرنے والے انتہائی غریب افراد کی کل تعداد کا تقریباً 48 فیصد پاکستان میں مقیم ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے بلدیاتی نمائندوں کو محلہ کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ تعلیم دینا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ماضی میں خرچ کیے گئے یہ اربوں روپے اگر بہتر منصوبہ بندی کے تحت نوجوانوں پر لگائے جاتے تو ملک کی تقدیر بدل سکتی تھی
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026