ٹرمپ کی دھمکی؛ ایران نے پلان ’بی‘ بنالیا؛ خامنہ ای کی ماسکو روانگی کا امکان
Web Desk
5 January 2026
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملک میں جاری مظاہروں اور بڑھتے حکومتی دباؤ کے پیش نظر پلان بی تیار کر لیا ہے، جس کے تحت انتہائی حالات میں وہ ایران چھوڑ کر روس منتقل ہو سکتے ہیں۔ برطانوی اخبار دی ٹائمز کی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق اگر حکومت مخالف احتجاج اس حد تک بڑھ گیا کہ سیکیورٹی فورسز قابو پانے میں ناکام رہیں یا احکامات ماننے سے انکار کر دیں تو سپریم لیڈر ملک چھوڑنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای اپنے قریبی حلقے، اہل خانہ اور ممکنہ طور پر اپنے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ ماسکو منتقل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جہاں روسی حمایت اور مضبوط سفارتی تعلقات کو محفوظ سمجھا جا رہا ہے۔ ایران میں مہنگائی، کرنسی کی قدر میں کمی، بے روزگاری اور امریکی پابندیوں کے باعث عوامی بے چینی میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مظاہرے سامنے آئے ہیں۔
دوسری جانب آیت اللہ خامنہ ای مظاہروں کو فسادی قرار دے چکے ہیں اور سیکیورٹی فورسز کو سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے، جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سخت ردعمل کی دھمکی کے بعد ماسکو منتقلی کا پلان بی منظر عام پر آیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاک امریکا تعلقات پر سیمینار، مشترکہ مفادات کی بنیاد پر آگے بڑھنے پر زور
19 October 2026
حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: ترجمان پاک فوج
19 October 2026
وفاق کے ساتھ چلیں گے، سب صوبوں کے ساتھ ایک پیج پر ہوں گے: فیصل کریم کنڈی
19 October 2026
متعدد قتل کے مجرم کو 15 سال بعد رہائی کا فائدہ نہیں ملنا چاہیے، پنجاب پروسیکیوشن کا سپریم کورٹ میں موقف
19 October 2026
آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
19 October 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان روانہ
19 October 2026
سرکاری حج سکیم: واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کیلئے ایک دن باقی
19 October 2026
میر رضا جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نہ ملی تو عدالت سے رجوع کریں گے: جبران ناصر
19 October 2026