LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو

انٹرنیشنل کراچی اوپن اسکواش چیمپئن شپ کی پریس کانفرنس، تاریخی انعامی رقم کا اعلان

Web Desk

3 January 2026

انٹرنیشنل کراچی اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے حوالے سے پریس کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ ٹورنامنٹ 6 جنوری سے شروع ہوگا اور یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا انعامی اسکواش ایونٹ ہوگا۔ چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 2 لاکھ 43 ہزار امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے، جبکہ یہ ایونٹ پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن (PSA) سے منظور شدہ ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایونٹ آرگنائزر عدنان اسد نے کہا کہ یہ چیمپئن شپ دنیا کے 80 ممالک میں براہِ راست دکھائی جائے گی، جس سے پاکستان کا مثبت اور سافٹ امیج عالمی سطح پر اجاگر ہوگا۔ انہوں نے سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ایونٹ کا حصہ بن کر اس کی اہمیت میں اضافہ کیا۔

عدنان اسد نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ڈی ایچ اے اور دیگر اسپانسرز کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے اس چیمپئن شپ کے انعقاد میں بھرپور تعاون فراہم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستانی اسکواش لیجنڈز نے دنیا بھر میں راج کیا، اور اب ایک بار پھر عالمی کھلاڑی اس ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان آ رہے ہیں، جس کے لیے خصوصی میڈیا کوریج نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکواش میں آج بھی ایک شاندار پروفیشنل کیریئر موجود ہے، بشرطیکہ درست منصوبہ بندی اور محنت کی جائے۔

اس موقع پر سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ پاکستان اسکواش میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے۔ انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ مکمل محنت اور لگن سے کھیلیں، کیونکہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، صرف محنت ہی اصل راستہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نور زمان اور حمزہ خان ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ ہوں گے۔

جہانگیر خان نے کہا کہ اس ایونٹ کے ذریعے پاکستان کا مثبت تشخص دنیا بھر میں جائے گا، اور ایک وقت تھا کہ لوگ یقین نہیں کرتے تھے کہ پاکستان میں ڈھائی لاکھ ڈالر کا اسکواش ایونٹ منعقد ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر خان اور جان شیر خان کسی اکیڈمی کی پیداوار نہیں تھے بلکہ سخت محنت کا نتیجہ تھے، جبکہ آج مصر کے کھلاڑی زیادہ محنت کر رہے ہیں، جس سے ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی عالمی اسکواش میں پاکستان کا نام احترام سے لیا جاتا ہے، غیر ملکی کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے کے خواہشمند ہیں اور اب ملک میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں رہا۔

عدنان اسد نے اس موقع پر پاکستان اسپورٹس کے سرپرست نور خان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس انفرااسٹرکچر کے ساتھ ساتھ لگن اور ماہر افراد کی شمولیت بھی ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے حکام کو میزبانی کے لیے قائل کیا گیا، غیر ملکی کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور اسکواش کمپلیکس کی سہولیات کو بھی مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر منتظمین نے امید ظاہر کی کہ انٹرنیشنل کراچی اوپن اسکواش چیمپئن شپ پاکستان میں اسکواش کے فروغ اور عالمی سطح پر ملک کے مثبت تشخص کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگی۔