ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی
Web Desk
3 January 2026
ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 55 ہزار 562 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، 24 قیراط فی تولہ چاندی 106 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 756 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 30 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 90 ہزار 570 روپے کی سطح پر آ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 47 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 332 ڈالر پر آ گیا۔ عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی واضح طور پر مرتب ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 60 ہزار 262 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 887 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 94 ہزار 600 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔
متعلقہ عنوانات
مشرق وسطیٰ میں دوبارہ کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
8 July 2026
کراچی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں کو بریک؛ فی تولہ 4700 روپے کی بڑی کمی
8 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان
8 July 2026
کویت کا بجٹ خسارہ 23 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، تیل کی آمدنی میں 11.2 فیصد کمی
8 July 2026
تیل فروخت کا ایرانی لائسنس منسوخ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
8 July 2026
ملک بھر میں سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی
7 July 2026
وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم
7 July 2026
ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم
7 July 2026