LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمٰن کی راجہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کمانڈر کویت نیول فورس کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، نیول چیف سے ملاقات 9 مئی کیس: سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک بھر میں اسکولز ہاکی لیگ شروع کرنےکا فیصلہ ایبٹ آباد پبلک سکول کے مسائل حل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، گورنر فیصل کریم الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم: انتخابی شیڈول مانگ لیا گیا ایران کا قطر سے ثالثی کے تقاضوں پر عمل اور محتاط بیانات کا مطالبہ گورنر راج کا مقصد معدنی ذخائر پر قبضہ ہے، ملک کسی جرنیل کی جاگیر نہیں:مولانا فضل الرحمان جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا: حافظ نعیم اسرائیلی انتخابات کے بعد حکومت سازی کی دوڑ، نیتن یاہو اور اپوزیشن کے متضاد دعوے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی: 26 ویں و 27 ویں آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی، متن ایران کے جوہری پروگرام پر تنازع کا حل صرف سفارت کاری ہے: چین نو ماہ میں 5,143 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 2,410 دہشت گرد ہلاک اور 3,518 گرفتار: محسن نقوی کی ایوان میں رپورٹ خیبرپختونخوا پولیس کا ڈرون اور اینٹی ڈرون نظام سیف سٹی سے منسلک امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران

جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا: حافظ نعیم

Web Desk

28 October 2026

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ پٹرولیم لیوی کی منسوخی اور عوامی حقوق کی بحالی کے لیے جماعت اسلامی کا اسلام آباد لانگ مارچ نومبر 2026ء کے وسط میں ہر صورت ہوگا اور اس فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹا جائے گا۔ کراچی کے ادارہ نورِ حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مارچ سے قبل پٹرولیم لیوی ختم کرنے کا واضح نظام وضع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے ہر ماہ 150 ارب روپے لیوی وصول کر کے محض 32 ارب روپے کا نا کافی ریلیف دیتی ہے، جبکہ 100 ارب روپے سے زائد کا بوجھ غریب اور متوسط طبقے پر ڈالا جا رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی نامکمل ریلیف کو قبول نہیں کرے گی اور مطالبات کی منظوری تک عوامی حقوق کی جنگ اسلام آباد کی سڑکوں پر لڑے گی۔