پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک بھر میں اسکولز ہاکی لیگ شروع کرنےکا فیصلہ
Web Desk
28 October 2026
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے قومی کھیل کی بحالی اور اسکول کی سطح سے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے ملک گیر ‘اسکولز ہاکی لیگ’ کے انعقاد کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ لیگ کے ضلعی، تحصیل اور ڈویژنل مقابلے 15 نومبر سے شروع ہوں گے، جبکہ صوبائی مقابلے جنوری اور قومی راؤنڈ فروری میں ہوگا جس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے اسکولز شرکت کریں گے۔ پی ایچ ایف کے مطابق الگ سی ای او کے تحت چلنے والی اس لیگ میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو بالترتیب 10 ہزار، 7 ہزار 5 سو اور 5 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ ایک سال تک دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ فاتح ٹیم اور منتخب کھلاڑی بین الاقوامی دورے کریں گے، جبکہ ہر سال 100 لڑکوں اور 100 لڑکیوں کو سمر کیمپس کے ذریعے کوچنگ، فٹنس ٹریننگ اور تعلیمی ٹیوشن بھی فراہم کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمٰن کی راجہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی وفد سے ملاقات
28 October 2026
کمانڈر کویت نیول فورس کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، نیول چیف سے ملاقات
28 October 2026
9 مئی کیس: سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
28 October 2026
ایبٹ آباد پبلک سکول کے مسائل حل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، گورنر فیصل کریم
28 October 2026
الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم: انتخابی شیڈول مانگ لیا گیا
28 October 2026
ایران کا قطر سے ثالثی کے تقاضوں پر عمل اور محتاط بیانات کا مطالبہ
28 October 2026
گورنر راج کا مقصد معدنی ذخائر پر قبضہ ہے، ملک کسی جرنیل کی جاگیر نہیں:مولانا فضل الرحمان
28 October 2026
جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا: حافظ نعیم
28 October 2026