وزیراعلیٰ مریم نواز کے کاشتکاروں کیلئے بڑے اعلانات، اپنا کسان بینک قائم کرنے کا فیصلہ
Web Desk
28 October 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کسانوں اور کاشتکاروں کے لیے تاریخ ساز اور بڑے اعلانات کرتے ہوئے صوبے میں کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے پہلا ’اپنا کسان بینک‘ قائم کرنے اور ایک کروڑ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کسانوں کے ایک بڑے وفد سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے اعلان کیا کہ کسانوں کو ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ مکمل طور پر زیرو مارک اپ (بلاسود) پر دیا جائے گا، جبکہ 3 کروڑ روپے تک کے قرضے پر صرف 2 فیصد اور 5 کروڑ روپے تک کے قرضے پر 5 فیصد سالانہ شرح سود رکھی گئی ہے۔ انہوں نے گندم کے امدادی نرخ 4500 روپے فی من کے حساب سے خریداری کو یقینی بنانے کا اعلان بھی کیا۔ اس کے علاوہ ’کسان کارڈ‘ کے ذریعے فی ایکڑ قرضے کی رقم میں 3500 روپے کا نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد یہ رقم 30 ہزار روپے سے بڑھ کر 33 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے زیتون کی کاشت کے فروغ کے لیے ایک خصوصی پیکیج کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ صوبے سے اسموگ کے خاتمے کے لیے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ فصلوں کی باقیات کو جلانے سے گریز کریں۔
کسان کارڈ سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت 10 لاکھ سے زائد چھوٹے کاشتکار اس سہولت سے بھرپور انداز میں مستفید ہو رہے ہیں، جبکہ کسانوں کو سبسڈی پر 25 ہزار ٹریکٹر فراہم کیے جا چکے ہیں اور مزید 50 ہزار ٹریکٹر بھی سبسڈی پر دیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کاشتکاروں کو 17 ارب روپے کے سبسڈی لون دیے جائیں گے، اور فیلڈ میں کام کرنے والے 1500 ایگریکلچر انٹرنرز کو ماہانہ 70 ہزار روپے ادا کیے جا رہے ہیں۔ مریم نواز شریف نے بتایا کہ گزشتہ 11 سالوں میں جہاں زراعت کے شعبے میں صرف 3 ارب روپے کی فنانسنگ کی گئی تھی، وہیں موجودہ حکومت نے زراعت کا بجٹ 15 ارب روپے سے بڑھا کر تاریخی طور پر 400 ارب روپے تک پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہائی ٹیک میکانائزیشن کے لیے 70 ارب روپے فراہم کیے جا رہے ہیں، پوٹھوہار کے علاقے میں 400 منی ڈیمز بنائے جا رہے ہیں، اور کسانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔
متعلقہ عنوانات
پولٹری سیکٹر میں اینٹی بائیوٹکس کے استعمال میں کمی کیلئے پاکستان اور ڈنمارک کے ادارے میں معاہدہ
28 October 2026
چار ملکی اجلاس خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم موقع ہے، عباس عراقچی
28 October 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا وادی سیماری میں ایکو ٹورازم منصوبے کا دورہ، حکومتی سرپرستی کا اعلان
28 October 2026
نیتن یاہو فتح کے قریب، میری حمایت نے بہت مدد کی: ٹرمپ کا دعویٰ
28 October 2026
اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
28 October 2026
ملکی ترقی کا راز مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹلائزیشن میں مضمر ہے: شہباز شریف
28 October 2026
سپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 30 افراد ہلاک
28 October 2026
پی سی بی اور الائیڈ بینک میں سکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے 10 کروڑ روپے کا معاہدہ
28 October 2026