چوہے 200 کلو چرس کھا گئے، منشیات سمگلنگ کا مرکزی ملزم رہا
Web Desk
3 January 2026
بھارت میں ایک حیران کن واقعے میں عدالت نے منشیات سمگلنگ کے ایک مقدمے میں مرکزی ملزم کو بری کر دیا، جہاں پولیس نے دعویٰ کیا کہ ضبط کی گئی تقریباً 200 کلوگرام چرس گودام میں چوہے کھا گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کی عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران شواہد کو سنبھالنے میں سنگین کوتاہیوں پر پولیس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ یہ مقدمہ سال 2022 میں درج کیا گیا تھا، جب پولیس نے قومی شاہراہ پر ایک گاڑی کو روک کر اس میں چھپائی گئی بھاری مقدار میں چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
ٹرائل کے دوران پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ضبط شدہ تقریباً 200 کلوگرام چرس، جس کی مالیت لگ بھگ 3 کروڑ پاکستانی روپے بتائی گئی، گودام میں موجود چوہوں نے کھا لی، جس کے باعث اب بطور ثبوت پیش کرنا ممکن نہیں۔
عدالت نے پولیس کے اس مؤقف کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی وضاحت نہ صرف ناقص ہے بلکہ اس سے پورے کیس کے طریقہ کار اور پولیس کی سنجیدگی پر بھی سنگین سوالات جنم لیتے ہیں۔ جج نے ریمارکس دیے کہ شواہد کی حفاظت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس میں ناکامی انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔
عدالت نے ناکافی شواہد اور پولیس کی غفلت کے باعث مرکزی ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ اس فیصلے کے بعد بھارتی پولیس کے تفتیشی نظام اور شواہد کے تحفظ پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
بھارت میں گدھے کے نام پر نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری
1 October 2026
خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا
1 October 2026
سویڈن کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے دیگر ممالک سے کچرا خریدنے لگا
30 September 2026
کیلیفورنیا: دو دوستوں نے لیگو ورلڈ میپ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
30 September 2026
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026