LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو

بھارتی کرکٹ بورڈ کا متعصبانہ فیصلہ، بنگلہ دیشی کھلاڑی کو آئی پی ایل سے باہر کر دیا گیا

Web Desk

3 January 2026

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو ہدایت جاری کی ہے کہ بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئندہ آئی پی ایل 2026 سیزن کے لیے اپنے اسکواڈ سے ریلیز کر دیا جائے۔

بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیواجیت سائیکیا نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ سفارتی کشیدگی اور خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈ نے ابتدا میں صورتحال پر نظر رکھنے کی پالیسی اپنائی تھی، تاہم حالیہ پیش رفت کے بعد مستفیض الرحمان کی شمولیت کو برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا۔

دیواجیت سائیکیا کے مطابق بنگلہ دیش میں حالیہ بے چینی اور اس پر بھارت میں سامنے آنے والے ردعمل کے باعث یہ معاملہ حساس نوعیت اختیار کر گیا تھا۔ بی سی سی آئی نے واضح کیا ہے کہ اگر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کسی متبادل کھلاڑی کے لیے درخواست کرتی ہے تو اسے قواعد کے مطابق اجازت دے دی جائے گی۔

واضح رہے کہ مستفیض الرحمان کو گزشتہ دسمبر میں ہونے والی آئی پی ایل نیلامی کے دوران کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 9 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا، جس کے بعد وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے تھے۔ تاہم نیلامی کے بعد ہی ان کی شمولیت مختلف حلقوں میں تنازع کا باعث بنی ہوئی تھی۔

بی سی سی آئی کے اس فیصلے کے بعد آئی پی ایل 2026 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو اپنے بولنگ اٹیک میں اہم تبدیلی کرنا ہوگی، جبکہ مستفیض الرحمان کی آئی پی ایل میں شرکت فی الحال غیر یقینی ہو گئی ہے۔