LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت آئی پی پیز نے ملک کی کمر توڑ دی، سسٹم کو بدل کر ضلعی معیشت پر جانا ہوگا، ایس ایم تنویر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات، الوداعی دورہ دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان

1800 فونز جمع کرکے محفوظ کرنے والا جاپانی شہری

Web Desk

31 December 2025

جاپان کے ایک شخص نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ موبائل فونز جمع کرنے میں گزار دیا ہے۔

اس کے پاس جدید اسمارٹ فونز نہیں بلکہ 1980 اور 1990 کی دہائی کے پرانے موبائل فونز بھی ہیں جنہیں جاپان میں ’گاراکے‘ کہا جاتا ہے۔

جاپانی شہری کا یہ شوق اس وقت شروع ہوا جب موبائل فون جاپان میں عام ہونا شروع ہوئے۔ ہر نیا ماڈل، نیا ڈیزائن اور نئے فیچر کو اس شخص نے ٹیکنالوجی کی تاریخ کا حصہ سمجھا اور محفوظ کرنا شروع کر دیا۔

جاپان میں ہر کمپنی تقریباً ہر سال درجنوں منفرد فونز کے ڈیزائن بناتی ہے۔ ان میں سے کچھ فون صرف چند مہینوں کے لیے مارکیٹ میں آئے۔ وہ شخص چاہتا تھا کہ کوئی ماڈل گم نہ ہو جائے۔

لہٰذا آج اس کے پاس کیمرہ فونز کے ابتدائی ماڈلز، اینٹینا والے فون، فولڈنگ، سلائیڈنگ اور گھومنے والے ڈیزائنز موجود ہیں۔ رنگین اسکرین سے پہلے کے بلیک اینڈ وائٹ فون بھی شامل ہیں۔

اس نے اپنے گھر کا ایک حصہ چھوٹے میوزیم میں بدل دیا ہے۔ فونز کو باقاعدہ ترتیب سے رکھا گیا ہے۔ کچھ اب بھی چلتے ہیں اور کچھ صرف یادگار کے طور پر محفوظ ہیں۔