پاکستان کے لیے آسٹریلیا کے نئے سفیر ٹموتھی کین کا کرکٹ کے ذریعے دوستی کا پیغام
Web Desk
31 December 2025
پاکستان میں آسٹریلیا کے نئے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے کرکٹ کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا پیغام دیتے ہوئے اپنی سفارتی ذمہ داریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کرکٹ کو عوام کو جوڑنے والا ذریعہ قرار دیا اور پاکستان سے محبت کا اظہار کیا۔
ٹموتھی کین کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں ایک پارک میں کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے تعلقات صرف سرکاری سطح تک محدود نہیں بلکہ یہ عوامی اور دلوں کے درمیان مضبوط رشتہ ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا:
“السلام علیکم پاکستان! کرکٹ لوگوں کو جوڑتی ہے، اور مل جل کر کام کرنا ہمیں ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے۔”
آسٹریلیا میں مقیم ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں اور وہاں زیرِ تعلیم ہزاروں پاکستانی طلبہ کا حوالہ دیتے ہوئے آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ دونوں ممالک تعلیم، زراعت، دفاع اور خواتین کو بااختیار بنانے جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔
ٹموتھی کین کا کہنا تھا کہ وہ کھیلوں، ثقافت اور مشترکہ ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے پاکستانی عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔
آخر میں انہوں نے پاکستان میں ملنے والی گرمجوش مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کے ساتھ کام کرنے کے لیے پُرجوش ہیں اور اب تک ملنے والے شاندار استقبال پر دل کی گہرائیوں سے مشکور ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026