LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا ایران کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کا کردار سراہا گیا: گورنر پنجاب وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے وزیراعظم کی چھوٹے، درمیانے درجے کے کسانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت عمران خان کے علاج سے متعلق عدالتی فیصلہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا: سہیل آفریدی کراچی کا یونیورسٹی روڈ 15 ستمبر تک 100 فیصد مکمل ہو جائے گا: شرجیل میمن پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں اضافہ، ایف پی آئی ایف ٹرمپ کا جنوبی کیرولائنا کی ریلی میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دیدیا پاکستان ریلوے کا ریونیو 115 ارب روپے سے تجاوز، روہڑی کراچی ٹریک کے لیے $2.5B کا معاہدہ طے سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے: مصطفیٰ کمال وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، انسدادِ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں مزید شدت آگئی

سڈنی تھنڈر کی شاداب خان کو قومی ٹیم میں شمولیت پر مبارکباد

Web Desk

29 December 2025

آسٹریلوی بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی تھنڈر نے آل راؤنڈر شاداب خان کو سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان ٹیم میں منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

شاداب خان اس وقت بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ٹیم ترجمان کے مطابق شاداب 4 جنوری کو ہوبارٹ ہیوریکینز کے خلاف میچ کھیلنے کے بعد سری لنکا روانہ ہوں گے، جبکہ 16 جنوری کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سڈنی اسماش کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ سڈنی تھنڈر کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں بھی شاداب خان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

شاداب خان نے بگ بیش لیگ میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33.33 کی اوسط سے 100 رنز بنائے اور 6 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کے ٹاپ باؤلر بنے ہوئے ہیں۔

قومی ٹیم میں واپسی پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے اعزاز ہے، سڈنی تھنڈر کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ شاندار رہا اور وہ سیزن کے اختتام پر واپس آ کر ٹیم کو فائنل کی دوڑ میں شامل کرنے کے لیے پُرامید ہیں۔

سڈنی تھنڈر کے جنرل منیجر ٹرینٹ کوپلینڈ نے کہا کہ ملک کی نمائندگی ہمیشہ فخر کی بات ہوتی ہے، شاداب خان کو دوبارہ پاکستان کے لیے کھیلنے کا موقع ملنے پر خوشی ہے اور ٹیم انہیں سیزن کے اہم مرحلے میں واپس خوش آمدید کہے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شاداب خان کے متبادل اوورسیز کھلاڑی کے لیے بات چیت آخری مراحل میں ہے۔