پی ایس ایل 11: وسیم اکرم برانڈ ایمبیسڈر مقرر، ملتان سلطانز سے متعلق بھی اہم اعلان
Web Desk
28 December 2025
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ کے بجائے 23 مارچ سے کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ فرنچائزز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ اس سال ملتان سلطانز کو پی سی بی خود آپریٹ کرے گا اور فرنچائز کی نیلامی پی ایس ایل کے اختتام کے بعد کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی ملک میں کرکٹ کے فروغ اور بہتری کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل ٹیموں کی بڈنگ 8 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی جبکہ تمام فرنچائزز کی مشاورت سے ٹورنامنٹ کی تاریخوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔
چیئرمین پی سی بی نے انڈر 19 ایشیا کپ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کے نامناسب رویے پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے آئی سی سی کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی کھلاڑی ہاتھ نہیں ملانا چاہتے تو پاکستان کو بھی اس پر کوئی اصرار نہیں، کیونکہ وزیر اعظم کی واضح ہدایت ہے کہ کھیل کو سیاست سے دور رکھا جانا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026