LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے میں مدد دے رہا: برطانوی میڈیا جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان ایران نے شادی کی تقریب پر حملے کو واشنگٹن کی اخلاقی گراوٹ کی ایک اور مثال قرار دیدیا امریکی حملوں میں 19 افراد شہید، 108 زخمی ہوئے: ایرانی وزیر صحت کی تصدیق ایران اسرائیل کیساتھ دوبارہ جنگ سے پہلے امریکی اڈوں کو نشانہ بنا رہا: عالمی تجزیہ کار صومالی تنظیم الشباب اور یمنی حوثیوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کی اطلاعات میری ٹائم اتحاد میں شمولیت کیلئے ضروری مراحل مکمل کر لیے گئے، سعودی وزارت دفاع جنگ بندی کے باوجود رواں سال غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 900 سے زائد فلسطینی شہید: وزارتِ صحت جغرافیائی، سیاسی کشیدگی: 86 ٹن سونا امریکا اور کینیڈا سے برطانیہ منتقل

معروف اداکارہ امانی ڈایا اسمتھ قاتلانہ حملے میں ہلاک

Web Desk

25 December 2025

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق براڈوے کی معروف 25 سالہ اداکارہ امانی ڈایا اسمتھ، جو اسٹیج پر پیش کی جانے والی فلم دی لائن کنگ میں ینگ نالا کے کردار سے شہرت رکھتی تھیں، نیو جرسی میں اپنے رہائشی اپارٹمنٹ میں قتل ہو گئیں۔

مڈل سیکس کاؤنٹی پراسیکیوٹر آفس کے مطابق اتوار کی صبح 9 بج کر 18 منٹ پر گروو ایونیو پر واقع ایک رہائش گاہ سے چاقو سے حملے کی اطلاع پر 911 کال موصول ہوئی۔ پولیس کے پہنچنے پر امانی اسمتھ کو شدید زخمی حالت میں پایا گیا، جنہیں فوری طور پر رابرٹ وُڈ جانسن یونیورسٹی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

پولیس نے مقتولہ کے 35 سالہ بوائے فرینڈ جارڈن ڈی جیکسن اسمال کو گرفتار کر لیا ہے۔ پراسیکیوٹر آفس کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے، اس لیے واقعہ کسی اتفاقی تشدد کا نتیجہ نہیں تھا۔

ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کیا گیا۔ اس پر فرسٹ ڈگری قتل، سیکنڈ ڈگری بچے کی فلاح کو خطرے میں ڈالنے، تھرڈ ڈگری غیر قانونی مقصد کے لیے ہتھیار رکھنے اور فورتھ ڈگری غیر قانونی طور پر ہتھیار رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔